میرپورخاص سے بہت اہم اور بہت سی خبریں۔

میرپورخاص == تحسین احمد خان === حکمران جماعت نے الیکشن سے قبل دھاندلی کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن تبدیل کر دیئے گئے ہیں، حکمران جماعت کو اپنی شکست نظر آنے پر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں ان خیالات کا اظہار ٹاون کمیٹی میرواہ گورچانی سے آذاد امیدوار شاہد اشرف آرائیں، علی احمد گورچانی، کھیمچند اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی حکومت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسی جگہ پر پولنگ اسٹیشن بنوائے ہیں جہاں نہ پانی کی سہولت ہے اور نہ واش روم کی انھوں نے کہا کہ علاقے


کا ماحول خراب کرنے کیلئے مخالف امیدوار طرح طرح کی سازشیں کر رہے ہیں اور ہمارے لوگوں پر الزام عائد کر رہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ ہمارے لوگ انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہمارے مخالف امیدواروں کو حکومتی مدد حاصل ہے اور سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ایس صورت میں ہم کیسے ان کو دھمکیاں دے سکتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ حکمران جماعت کے امیدوار مخالف امیدواروں کے بینر اور پوسٹرز اتار رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور الیکشن ہوتے رہتے ہیں ہم راج برادریوں والے ہیں ہم کوئی بھی ایسی حرکت نہیں کریں گے جس سے کسی کی دل آزاری ہو یا شہر کا امن خراب ہو انھوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شہر کا امن خراب کرنے والے سازشیوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔*
===============================================

میرپورخاص == تحسین احمد خان === سندھ کے حکمرانوں نے بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے پری پول رگنگ شروع کر دی ہے، صوبے پر 14 سال سے ملسط حکمران ٹولہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا کر الیکشن سے دستبردار کرنے کیلئے دباو ڈال رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے لوگ الیکشن میں دستبردار ہونے کیلئے گھروں پر حملے، دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے سمیت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ڈی آر او، آر او اور پولیس حکمران جماعت کی کمداری میں مصروف ہیں، آئی جی، سندھ الیکشن اور دیگر افسران جھوٹے مقدمات ختم کروائیں ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی کے حمایت پینل کے یوسی کھان سے چیئرمین کے امیدوار ذیشان مری، یوسی پیر عظیم شاہ سے چیئرمین کے امیدوار سردار خان، جنرل کونسلر کے امیدوار دھنراج، بابو شاہ، مسعود وسان اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کیا، احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے صدر آفتاب قریشی نے بھی شرکت کی انھوں نے مذید کہا کہ سندھ پر 14 سال سے مسلط حکمران ٹولے نے بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی دھاندلی شروع کر دی ہے مخالفین کو ہرانے کیلئے اپنی مرضی کے پولنگ اسٹیشن قائم کروائے گئے ہیں، مخالفین کو الیکشن میں دستبردار کروانے کیلئے ان کے اور ان کے رشتہ داروں کے خلاف منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں ڈی آر او، آر او اور پولیس حکمرانوں کی کمداری میں لگی ہوئی ہے یوسی کھان سے جنرل کونسلر کے امیدوار دھنراج کو الیکشن سے دستبردار نہ ہونے پر اس کے بھانجے کے خلاف گٹکے کے الزام کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے


جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھنراج کے بھانجے کے خلاف جھوٹا مقدمہ فوری واپس لیا جائے اور ایس ایچ او کو معطل کیا جائے، ڈی آر او اور آر او ایک پارٹی کی حمایت کرنے کے بجائے شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں دیگر صورت میں احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا بعد ازاں انھوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب قریشی نے بھی شرکت کی مظاہرین نے پولیس، ڈی آر او اور آر او کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔*
====================================================

میرپورخاص == تحسین احمد خان === پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن کے صدر اور ضلعی صدر نے تنظیمی نظم و ضبط خلاف ورزی کرنے اور پارٹی امیدواران کے سامنے الیکشن لڑنے پر جنرل سیکرٹری سپاف ڈویژن میرپورخاص اور نائب صدر یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ میرپورخاص کو پارٹی عہدے سے فوری طور پر برطرف کردیا ہے، محمودآباد پولیس نے ریلی پر حملہ کرنے پر ساجد، ماجد، اعجاز، طاہر اور دس نامعلوم افراد کے خلاف ارادہ قتل سمیت دیگر سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی اور میرپورخاص کے ضلعی صدر و ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان ٹالپر نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے و پارٹی امیدواران کے سامنے الیکشن لڑنے پر سپاف کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری ساجد بلوچ اور ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ ماجد بلوچ کو پارٹی عہدے سے فوری طور پر برطرف کردیا ہے دوسری جانب پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹاون کمیٹی سید خادم علی شاہ کی یونین کمیٹی نمبر تین میں انتخابی ریلی نکالی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماء پیر حسن شاہ، نور شاہ، کرن ہری رام اور دیگر بھی شریک تھے پر حملے کے الزام میں ساجد بلوچ، ماجد بلوچ، اعجاز، طاہر اور دس نامعلوم افراد کے خلاف ارادہ قتل، ہنگامہ آرائی، خطرناک آتشی اسلحہ کی نمائش اور دیگر الزامات کے تحت زبیر بلوچ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔*
====================================================


میرپورخاص == تحسین احمد خان === تھر وارئیرز کی ٹیم نے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی 10 لیگ کرکٹ کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا فائنل میں شاھین ماؤنٹین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپورخاص پریس کلب کے زیراہتمام کھیلے جانے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10 لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں تھر وارئیرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان فرسٹ کلاس کرکٹر محمد سلیمان کی شاندارسینچری کی بدولت 148رنز بنائے محمد سلیمان نے 103رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی تاج وسان نے 21 رنز بنائے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے شاھین ماؤنٹین کی ٹیم 120رنز بناسکی غلام محمد بابو نے 65 رنز اسکور کئے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن(ر) اسد علی چوہدری، منسٹری آف لاء حکومت پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری غلام مصطفی، اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس رند تھے جن کا تعارف سرپرست اعلیٰ و صدر پریس کلب نذیر پہنور، ٹورنامنٹ صدر شوکت پہنور، بلال محمود، فہد سلطان چانڈیونے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر عاطف بلوچ، واحد حسین پہلوانی، صحافی محمد خالد، شیخ عاشق علی، امجد کاظمی کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے میرپورخاص پریس کلب کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مثبت معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کی سرگرمیاں اہم ثابت ہوتی ہیں اور کھیل نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بھی دور رکھتا ہے تقریب کے آخر میں مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے علاوہ ونر پرائز 125موٹڑسائیکل تھر وارئیرز کے کپتان محمد سلیمان اور رنر پرائز شاھین ماؤنٹین کے کپتان شیران ملک کو 30 ہزار روپے کیش انعام بھی دیا، شاول سومرو بہترین فیلڈر، ناصر میؤ بہترین بیٹر، بہزاد جٹ بہترین بالر، بہرام خان بہترین وکٹ کیپر مین آف دی ٹورنامنٹ محمد سلیمان اور موسٹ پرومسنگ پلیئر کا ایوارڈ احتشام کاکا نے حاصل کیا جبکہ چیمپئن شپ میں کام کرنے والے ٹورنامنٹ کمیٹی ممبران کو بھی انعامات سے نوازا گیا کھیلے گئے میچ میں عبد الصمد اور عدنان فاروق نے امپائرنگ جبکہ ہوش محمد نے اسکورنگ کے فرائض انجام دیئے۔*
===========================================================================