بھارتی اداکار گپی گریوال نے پاکستانی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا ٹریلر دیکھ کر کیا کہا؟

معروف بھارتی گلوکار اور اداکار روپندر سنگھ گریوال المعروف گپی گریوال نے ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

گپی گریوال نے اپنے ٹوئٹ میں اداکار ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’بھائی! فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا ٹریلر بہت زبردست ہے‘۔
اُنہوں نے مہوش حیات کو بھی اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب مہوش حیات نے گپی گریوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی آنے والی نئی فلم کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا اسکرپٹ خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا جبکہ اس فلم کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔