دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔

تربیتی کیمپ میں کھلاڑی 25 جون کو رپورٹ کریں گے جبکہ 26 جون سے ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ 8 روزہ تربیتی کیمپ 2 جولائی تک جاری رہے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز کو سری لنکن بورڈ کی درخواست پر ختم کیا گیا تھا۔

سری لنکا بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ کی وجہ سے ون ڈے سیریز ختم کرنے کا کہا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔