لاڑکانہ سینٹرل جیل میں انتظامیہ کا آپریشن قیدیوں سے موبائل فونز، ائیر کولرز، ائیر کنڈیشنرز، اور ڈنڈوں سمیت بڑی تعداد میں غیر قانونی اشیاء برآمد صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز جاکھرانی نے سینٹرل جیل لاڑکانہ کا دورہ اب سینٹرل جیل میں حکومتی رٹ مکمل طور پر قائم ہے،

لاڑکانہ
رپورٹ محمد عاشق پٹھان

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں انتظامیہ کا آپریشن قیدیوں سے موبائل فونز، ائیر کولرز، ائیر کنڈیشنرز، اور ڈنڈوں سمیت بڑی تعداد میں غیر قانونی اشیاء برآمد صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز جاکھرانی نے سینٹرل جیل لاڑکانہ کا دورہ اب سینٹرل جیل میں حکومتی رٹ مکمل طور پر قائم ہے، جیل میں قیدی کھلے عام منشیات کا استعال کر رہے تھے، جبکہ جیل کے اندر سے باہر جرائم بھی کروائے جاتے تھے ڈی جی رینجرز سندھ سے بھی آپریشن کے متعلق مشاورت کی اعجاز جکھرانی کا انکشاف ۔


لاڑکانہ سینٹرل جیل انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ چند روز سے بیرکس کی بجلی اور قیدیوں کا کھانہ منقطع کر دیا گیا تھا جس کے باعث قیدیوں اور انتظامیہ میں کشیدگی بھی برقرار تھی تاہم جیل انتظامیہ نے چند روز کے دوران جیل کو مکمل کلین کرنے کا کامیاب آپریشن کر کے قیدیوں سے 400 سو سے زائد موبائل فونز، ائیر کنڈیشنرز، ائیر کولرز اور ڈنڈوں سمیت دیگر سامان برآمد کیا جبکہ قیدی بیرکس کی بجائے جیل میں کھلے میدان میں اپنی جھونپڑیاں بنا کر رہ رہے تھے تاہم صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی نے بھی لاڑکانہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ لاڑکانہ سینٹرل جیل اشفاق کلوڑ کیجانب سے صوبائی مشیر کو جیل صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے بعد لاڑکانہ پریس کلب


میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ
کافی عرصے سے لاڑکانہ سینٹرل جیل ڈسٹرب تھا کبھی جھگڑے تھے کبھی احتجاج تھے کبھی پولیس والوں کو مار پڑتی تھی ہم نے لاڑکانہ ڈسٹرکٹ جیل کو ہی اپگریڈ کر کے سینٹرل جیل کا درجہ دیا تھا لاڑکانہ سینٹرل جیل ہمارے لیے بدنامی کا باعث بن رہا تھا ہائی پروفائل میٹنگ میں کہا جاتا تھا کہ جیل کے اندر سے باہر جرائم ہو رہے ہیں ہم نے سب سے پہلے جیل کی آبادی کو کم کیا یہاں سے قیدی منتقل بھی کیے اور نئے قیدی فلحال یہاں قیدی نہیں بھیجے جا رہے ہمیں علم تھا کہ جیل کے اندر غیر قانونی سامان موجود تھا لیکن آپریشن کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تھے میں نے جیل آپریشن کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کی قیدہوں سے 4 سو سے زائد موبائل رکور کیے جیل میں منشیات کا استعمال عام تھا جیل میں اب جیمرز بھی نصب کیے جائیں گے اور جیل کا تعمیراتی کام بھی ہوگا جیل کی اندرونی حالت اس وقت بہت خراب ہے تاہم اب جیل میں حکومت کی رٹ مکمل طور پر قائم ہے سابق افسران نے جیل میں غیر قانونی مواد منتقل کی چند افسران کے خلاف ایکشن بھی لیا ہے اور انکوائیریز بھی چل رہی ہیں اعجاز جکھرانی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلی بار وزیر خارجہ بن کر لاڑکانہ آ رہے ہیں


بلاول بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے روز 21 جون کو وزیر خارجہ بننے کے بعد پہلا جلسہ کریں گے
بلاول بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ جیکب آباد میں 44 سیٹس میں سے 22 سیٹس پر پیپلز پارٹی بلا مقابلہ جیت چکی ہے اب جیکب آباد میں میئر پیپلزپارٹی کا آئے گا۔

=======================