جیکب آباد کی خبریں


ريلى کے قیادت میر لیاقت خان لاشاری کر رہے ہیں

ريلى ڈى سى چوک کى طرف جارہی ہے

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں شہریوں کا بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مودی کے خلاف نعرے بھارتی پر چم نذر آتش،نبی پاک کی حرمت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے:لیاقت لاشاری و دیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بی جے پی رہنما نورپور کے گستاخانہ بیان کے خلاف شہید اللہ بخش پارک سے پریس کلب تک پی پی کے ضلعی صدر لیاقت لاشاری کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں جيکب آباد بار کے صدر عبدالجبار لاشاری،ڈاکٹر نور خان خارانی،سماجى رہنماءعبدالحئی سومرو سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پرمارچ کیا اور ڈی سی چوک پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا پریس کلب کے سامنے دہرنے سےمير لیاقت خان لاشاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں انکی حرمت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے،گستاخی کسی صورت برداشت نہیں،گستاخی کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی مہم میں مشکلات،کئی امیدوار اپنی کیمپ تک قائم نہ کر سکے،سہولیات سے محروم عوام کی امیدواروں کو تنقید کا سامنا،سابق بلدیاتی نمائندوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے امیدواروں کی جانب سے گھر گھرجاکر ووٹ مانگنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کو اس بار انتخابی مہم میں مشکلات کا سامنا ہے بلدیاتی امید واروں کو بنیادی سہولیات سے محروم عوام کی شدید تنقید کا سامنا ہے کئی امیدواروں کی جانب سے تاحال اپنے حلقے میں انتخابی کیمپ تک قائم نہیں کی جا سکی ہے،سوشل میڈیا پر بھی سابقہ امیدواروں کی پوسٹوں پر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں،امیدواروں سے اب سوالات بھی کئے جا رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سابقہ نمائندوں کی کارکردگی مایوس کن رہی اس بار نوجوان اور نئے چہرے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،انکا کہنا تھا کہ سابقہ بلدیاتی نمائندے ووٹ لینے گھر نہ آئیں انکو اب ووٹ نہیں دیں گے۔

جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈس سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا،26کروڑ کی مالیت کے منصوبے شروع نہ ہوسکے،فنڈس کرپشن کی نظر،افسران نے دفتر آنا چھوڑ دیا،چند علاقوں میں کام شروع کیا ہے:ایڈ منسٹریٹرتفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کونسل کی جانب سے رواں سال کے شروع میں یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں 26کروڑ 97لاکھ سے زائد مالیت کا ٹینڈر کیا گیا تھا تاکہ دیہی علاقوں کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہو سکے مذکورہ علاقوں میں کچے راستوں کو پکا کرنے کے لئے ٹف ٹائل،پلوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے شامل تھے جو تاحال شروع نہیں کئے جا سکے ہیں معلوم ہوا ہے کہ افسران اور ٹھیکیدارون کی ملی بھگت سے فنڈس کرپشن کی نذر ہو گئے ہیں سرزمین پر بنا کام کئے ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی ایڈوانس ادائیگیاں کی گئی ہیں،ضلع کونسل کا دفترافسران نے ماتحت عملے کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے افسران نے تو دفتر آنا ہی چھوڑ دیا ہے،چیف آفیسر،انجینئر سمیت کوئی افسر دفترمیں موجود نہیں ہوتا،ضلع کونسل کے دفتر میں صرف ٹف ٹائل کام ہو ا ہے جو کہ ٹھیکیدار نے مکمل نہیں کیا ادھورا چھوڑ کر غائب ہے،اس سلسلے میں ضلع کونسل جیکب آباد کے ایڈ منسٹریٹر گل محمد کھوکھر سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ چندیوسیز میں کام شروع ہیں اورچند میں شروع نہیں ہو سکے تفصیلات انجینئرکے پاس ہیں میں لاڑکانہ چیک اپ کے لئے آیا ہوں۔

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
عوام اگر کرپٹ لوگوں سے نجات اور شہرمیں میٹھے پانی سمیت اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو قابل ودیانتتداربلدیاتی امیدواروں کو کامیاب کریں،ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی ضلع جیکب آباد حاجی دیدارعلی لاشاری نے اے ڈی سی کالونی میں وارڈ 31پرنامزد امیدوار عزیزاحمد پیرزادہ کی کارنرمیٹنگ سے خطاب ے دوران کیا۔امیرشہر ہدایت اللہ رند اورعزیزاحمد پیرزادہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ شدید گرمی کے باوجود بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیراوربنیادی سہولتوں کا فقدان بدانتظامی اور نااہل قیادت کا نتیجہ ہے۔بدامنی سے شہری پریشان اورعدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے زوردیاکہ جماعت اسلامی جاگیرداروکرپٹ لوگوں کے لیے کبھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے 26جون کو ہونے والے انتخابات میں ترازوپرمہرلگائیں۔

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آبادمیں بھرے بازار سے کار چوری،مڈل اسکول سے پنکھے،بلب اور دیگر سامان چوری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود بلدیہ شاپنگ سینٹر کے قریب بھرے بازار سے نظیر بہرانی کی جی ایل آئی کار ماڈل 2017چوری ہو گئے جبکہ سول لائین تھانہ کی حدودمیں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول پھول باغ کے دروازے توڑ کر چور کلاس رومز سے پنکھے بلب یہاں تک کہ بجلی کی فٹنگ تک اکھاڑ کر لے گئے جس کی رپورٹ اسکول منتظم نے تھانے پر درج کرائی ہے،موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث سرکاری اسکولوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں شہریوں کا بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مودی کے خلاف نعرے بھارتی پر چم نذر آتش،نبی پاک کی حرمت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے:لیاقت لاشاری و دیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بی جے پی رہنما نورپور کے گستاخانہ بیان کے خلاف شہید اللہ بخش پارک سے پریس کلب تک پی پی کے ضلعی صدر لیاقت لاشاری کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں جيکب آباد بار کے صدر عبدالجبار لاشاری،ڈاکٹر نور خان خارانی،سماجى رہنماءعبدالحئی سومرو سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پرمارچ کیا اور ڈی سی چوک پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا پریس کلب کے سامنے دہرنے سےمير لیاقت خان لاشاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں انکی حرمت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے،گستاخی کسی صورت برداشت نہیں،گستاخی کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں مبینہ چوری کی کوشش فائرنگ خاتون قتل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ میرانپورکی حدود میں واقعقصبہ مبارک کھوسو میں چور گھر میں داخل ہوگھر داخل ہوئے تو اہل خانہ جاگ گئے چوروں کی مبینہ فائرنگ میں ناہیدہ کھوسو ہلاک ہو گئی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لئے تعلقہ ہسپتال منتقل کی مقتولہ کے والد مبارک کھوسو کو کہنا ہے کہچوروں نے گھر میں داخل ہو کر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے جبکہ حدود کی پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چوروں کے ایسے کوئی نشانات نہیں ملے ہیں مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد کیس داخل کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں ڈائریکٹر اور ٹھیکیدار کی کرپشن کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا دوسرے روز بھی احتجاج پریس کلب کے سامنے دہرنا سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈائریکٹرجمس اور ٹھیکیدار کے خلاف دوسرے روز بھی سندھ ترقی پسندپارٹی کی جانب سے احتجاجی جلوس نکال کر سخت نعریبازی کی گئی مظاہرین نے ضلعی صدر عبدالستار جاگیرانی،نظام مستوئی عبدالنبی مگسی،صاحب چانڈیو کی قیادت میں شہر کے راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے دہرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ مافیا جمس پر قابض ہے جن کے لئے جمس سونے کی چڑیا بنی ہوئی ہے جمس کی سالانہ 70کروڑ سے زائد بجٹ ہونے کے باوجود علاج معالجے کی سہولیات کا فقدان ہے سفارشی لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے جو ہسپتال آنے والے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں ٹھیکیدار شاہد شاہ نے شاندار ادارے کو تباہی کے کنارے پہنچا دیا ہے فرضی بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے ہڑپ کئے جا رہے ہیں معروف کمپنی سے جمس کے پانچ سالہ دور کی آڈٹ کرائی جائے سب صاف ہو جائے گاضوابط کے خلاف بھرتیاں،سیکیورٹی،مینٹیننس اور ہاؤس کیپنگ کے ٹھیکے دئے گئے انہوں نے وزیر صحت،سیکریٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار کو ہٹاکر جمس کو بچایا جائے اور جمس کے فنڈس کی شفاف آڈٹ کرائی جائے،جمس میں کرپشن کے خلاف احتجاج کیا تو پارٹی کے دفتر پولیس بھیج کر دھمکایا گیا ڈرنے والے نہیں ہیں ٹھیکیدار شاہد شاہ کی کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں بصورت دیگر شہر میں شٹر بند ہڑتال کی کال دی جائے گی۔
==========================