عوام پر پٹرول ،ڈیزل بم برسانے والے بے رحم سنگدل حکمران سفاکیت پر اتر آئے ہیں ۔ عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنیوالے عالمی اداروں کے آلہ کار اور مہنگائی سے نجات دلانے کا دعویٰ کرکے اقتدار میں آنے والے گیارہ جماعتی اتحاد کے حکمران عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے میں مصروف ہیں

میرپورخاص == تحسین احمد خان === عوام پر پٹرول ،ڈیزل بم برسانے والے بے رحم سنگدل حکمران سفاکیت پر اتر آئے ہیں ۔ عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنیوالے عالمی اداروں کے آلہ کار اور مہنگائی سے نجات دلانے کا دعویٰ کرکے اقتدار میں آنے والے گیارہ جماعتی اتحاد کے حکمران عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے میں مصروف ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات، بجلی گیس سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کے باعث عوام ڈپریشن مایوسی اور بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں ۔کروڑوں پاکستانی نان شبینہ کو محتاج ہوچکے ہیں .عوام خودکشیوں پر مجبور ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے جامعتہ الہدی سٹلائیٹ ٹاؤن میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص محمد افضال آرائیں امیر شہر محمد رفیق چوھان سیکریٹری ظفراقبال مجاہد الیکشن کمپین انچارج


حافظ سلمان خالد نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں میرپورخاص میں جماعت اسلامی کی جانب سے نامزد یوڈی چیئر مینز وائس چیئرمینز اور نامزد وارڈز کونسلر نے شرکت کی ۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں متنازعہ اور غیر فطری حلقہ بندیوں ،دھونس دھمکیوں اور ووٹر لسٹوں میں مخالفین کے ووٹ کے عدم اندراج کے ذریعے بڑی تعداد میں بلامقابلہ امیدواروں کو جتوانے کا عمل الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابات کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے۔الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کو جتوانے اور نوازنے کیلیےشروع ہونیوالی ترقیاتی اسکیمیں الیکشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور پری پول دھاندلی ہے ۔الیکشن کمیشن سندھ میں پیپلزپارٹی کے لیئے سہولت کار ادارے کا کردار ادا کررہا ہے ۔سندھ میں جمہوری عمل کو متنازعہ بنایا جارہا ہے اس کے باوجود جماعت اسلامی پورے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔جماعت اسلامی کی دیانتدار ،باصلاحیث اور خدا خوف قیادت ہی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سندھ پر گذشتہ طویل عرصے سے مسلط حکمرانوں نے عوام کو پانی ،بجلی ،گیس ،آٹے تک سے محروم کردیا ہے ۔میرپورخاص کچرے اور علاظت کا ڈھیر بن چکا ہے۔پانی فراہم کرنے والا ادارہ پبلک ہیلتھ عوام کو پانی کیلئے ترسا رہا ہے ۔ عوام بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدواران کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں ۔جماعت اسلامی نے کرپشن اور بدعنوانی سے پاک قیادت کو عوام کی خدمت کیلئیے الیکشن میں اتارا ہے۔ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بیڈگورننس کی بدترین مثال قائم کی ہے ۔سندھ کے عوام جدید ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔*
=======================================