بھارت، سرکاری افسران کام چھوڑ کر یوگا کرنے لگے

بھارت کی وزارت پارلیمانی امور میں آج ایک یوگا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران نے یوگا ورزش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورکشاپ کے دوران افسران اور عملے کو یوگا ورزش کے ذریعے ذہنی دباؤ کم کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر سرکاری افسران کو یہ بھی بتایا گیا کہ یوگا ورزش سے کام کرنے کی استعداد میں کس طرح اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

وزارت پارلیمانی امور کے تمام افسران اور اسٹاف نے یوگا ورکشاپ میں حصہ لیا۔

اس ورکشاپ کے لیے ایک یوگا انسٹرکٹر کو خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔