پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ کو ادارے کیسے درست کہیں ۔ سب کو علم ہے کہ سازش والا خط کس نے لکھوایا

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور شیریں مزاری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بار پھر پی ٹی آئی سازش تھیوری مسترد کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کا بیانیہ جھوٹا ہونے پر آئی ایس پی آر کا بیان حرف آخر ہے۔


اپنے جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اداروں کی تحقیقات کے بعد آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے بیان دیا ہے ، پی ٹی آئی والے اپنا جھوٹا بیانیہ مسترد ہونے پر اداروں پر کیوں برہم ہو رہے ہیں ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ کو


ادارے کیسے درست کہیں ۔ سب کو علم ہے کہ سازش والا خط کس نے لکھوایا ۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی جھوٹ کو سچ نہیں بنایا جاسکتا ۔
====================================