ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اہم اجلاس ہوا جس میں ضلع کے تمام ڈی ایس پیز سمیت ریڈر ایس ایس پی سب انسپیکٹر راشد خان پٹھان، انچارج ڈی آٸی بی سب انسپیکٹر منیر احمد سموں اور ایس ایچ اوز نے شریک کی،

لاڑکانہ۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان—— ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اہم اجلاس ہوا جس میں ضلع کے تمام ڈی ایس پیز سمیت ریڈر ایس ایس پی سب انسپیکٹر راشد خان پٹھان، انچارج ڈی آٸی بی سب انسپیکٹر منیر احمد سموں اور ایس ایچ اوز نے شریک کی، اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کردہ احکامات و ہدایات پر منشیات فروشی، گٹکہ، ماوا، ہیروٸن اور آٸیس اجلاس کی ایجنڈا پر


غور و خوص کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ نے کہا کہ آٸی جی سندھ کی جانب سے منشیات فروشی، گٹکہ، ماوا، ہیروٸن، آٸیس کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے لیے تمام افسران منشیات فروشوں کی لسٹیں مرتب کرکے ان کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن شروع کریں، ایس ایس پی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے


خلاف جو مقدمات درج کیٸے گٸے ہیں ان مقدمات کی بہتر طریقے سے اسکروٹنی کرکے متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزاٸیں بھی دلوائی جائیں، ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ انویسٹیگیشن کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
============================