وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے گرانٹ کا چیک کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی کے حوالے کیا

کراچی۔ جون 15:وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے گرانٹ کا چیک کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی کے حوالے کیا ۔


اس موقعہ پر ڈائریکٹر اطلاعات سلیم خان اور راہب گاہو بھی موجود تھے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ مختلف پریس کلبز اور صحافیوں کی تنظیموں کو سالانہ گرانٹ فراہم کی جاتی ہے


کے یو جے کے عہدیداروں نے حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس رقم کو ممبران کے نئے سال کے ہیلتھ کارڈز جاری کرنے کے لئے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
==================================