اصغر عظیم کی اسپورٹس جرنلسٹس سمیت کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں، کامران ٹیسوری سجاس کو ایک پودے سے تناور درخت بنانے میں اصغر عظیم کا کردار سب کے سامنے ہے، مقررین

اصغر عظیم کی اسپورٹس جرنلسٹس سمیت کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں، کامران ٹیسوری

سجاس کو ایک پودے سے تناور درخت بنانے میں اصغر عظیم کا کردار سب کے سامنے ہے، مقررین

دوسروں کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ازخود عظیم ہوتے ہیں، مقررین

پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے تحت سجاس کے سابق سیکریٹری کے اعزاز میں “ایک شام اصغر عظیم کے نام” سے تقریب انعقاد کیا گیا، تقریب سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور اولمپیئنز, سجاس کے پیٹرن اور صدر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

تقریب میں پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے سینئر جرنلسٹس اصغر عظیم، مصطفیٰ عزیز، کاشف فاروقی، سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو گولڈ میڈل پیش کیا گیا۔۔۔۔


کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)
پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے تحت اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سابق سیکریٹری اصغر عظیم کے اعزاز میں “ایک شام اصغر عظیم کے نام” سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی (PKCA) کے سرپرست معروف سیاسی و سماجی شخصیت کامران ٹیسوری، سابق ٹیسٹ کرکٹرز توصیف احمد، شعیب محمد، اولمپئنز حنیف خان، ناصر علی، وسیم فیروز، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر برائے ہاکی محکمہ کھیل حکومت سندھ حیدر حسین، اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی، سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم، صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد ساٹی، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال، سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، سینئرنائب صدر انجینئر محفوظ الحق، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم، اسپورٹس میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی، سندھ باکسنگ فیڈریشن کے صدر اصغر بلوچ، کمشنر کراچی کے کوآرڈینیٹر برائے اسپورٹس غلام محمد، کے سی سی اے کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، انٹرنیشنل کمنٹریٹر ریاض الدین، پی آئی ایچ کے صدر زاہد شہاب، سیکریٹری پروفیسر راؤ جاوید اقبال، اسپورٹس آرگنائزر نواب عالم، سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان، زبیر نذیر خان، محمود ریاض، عمر شاہین، شاہدانصاری، ارشد وہاب، شہزادہ معین، احسان خان، ذیشان حسین، جاوید اقبال (فوٹوگرافر) سینئر اسپورٹس جرنلسٹس راشد عزیز، شکیل یامین گانگا، مصطفی عزیز، قمر خان، جاوید اقبال، ارشاد علی، سینئر ایمپائرز جنید غفور، وصال انصاری سمیت مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت سے صحافیوں سے تعلق رہا ہے تاہم اپنی برادری سے اصغر عظیم جیسا مخلص نہیں دیکھا، سجاس کی چھ سالہ کارکردگی جان کر اندازہ ہوا کہ اصغر عظیم ان لوگوں میں سے ہیں جو۔ “چلو تو سارے جہاں کو ساتھ لیکر چلو” پر یقین رکھنے والی شخصیت ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ سجاس کا پیٹرن ہونا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔



پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی نے اصغر عظیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرکے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کا کہنا تھا کہ اصغر عظیم سے پرانا تعلق ہے، یہ اپنی ذات میں مگن رہنے والے اور دکھ درد میں دوسروں کے کام آنے والے لوگوں میں سے ہیں، کامران ٹیسوری


نے آج ایک ایسے تقریب کی بنیاد رکھی ہے جس کی ہمارے معاشرے کو ضرورت ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا کہ آج اس تقریب میں آکر معلوم ہوا سجاس کیا ہے۔ اس تقریب میں نا آتا تو یہ میری بدقسمتی ہوتی۔ سجاس اور پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے لئے میری خدمات حاضر ہیں، اولمپیئن حنیف خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی اصغر عظیم کی تقریب میں کیسے نہیں آتا، میں جانتا ہوں کہ سجاس کے


ممبران، کھیل اور کھلاڑیوں کے مورال کو بلند کرنے کے لئے اصغر عظیم نے جو کام کئے ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہے، اولمپیئن ناصر علی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی رپورٹنگ کے ساتھ ساتھیوں کے حالات زندگی سے باخبر رہنا اور انہیں سپورٹ کرنا آسان نہیں، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان نے کہا کہ اپنے تجربات کی روشنی میں کہتا ہوں اصغر عظیم میری طرح ہیں جو کہنا ہے سامنے کہتے ہیں جو کرنا ہے کر گزرتے ہیں، مصطفی عزیز اور کاشف فاروقی سے بھی بہت متاثر ہوں کاشف فاروقی


ایک بے لوث انسان ہے امید ہے انہی اصغر عظیم کے زیر سایہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ مصطفیٰ عزیز اپنے پیشے سے مخلص صحافی ہیں اور یہ ہی ان کی کامیابی کا راز ہے، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی کا کہنا تھا اصغر عظیم اپنی ذات میں خود ایک سجاس ہیں۔ سینئر صحافی مصطفیٰ عزیز اور میڈیا کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے بے لوث کام کرنے والے کاشف احمد فاروقی بھی اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔ سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اصغر عظیم نے سجاس کو ایک تناور درخت بنایا۔ اپنے چھ برس کے دور میں سیکریٹری کی حیثیت سے انہوں نے جن کاموں کی بنیاد رکھی ہماری کوشش ہے کہ یہ سلسلہ چلتا رہے، اصغر عظیم کے بغیر سجاس مکمل نہیں، تقریب سے محمد نسیم، احمد علی راجپوت سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ غلام محمد نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے،
اس موقع پر اصغر عظیم نے پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کامران ٹیسوری، ایاز منشی اور محمد نسیم سمیت تقریب میں شریک ہر ایک کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہی تقریب پزیرائی کا انعقاد اللہ پاک کی ایک نعمت ہے جس پر اپنے رب کے بعد تقریب میں موجود ہر ایک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اپنی گفتگو اس شعر پر ختم کی
“محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے،، منافع چھوڑ دیتے ہیں خسارے بانٹ لیتے ہیں”
اس موقع پر اصغر عظیم، مصطفیٰ عزیز, کاشف فاروقی اور کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ” گولڈ میڈل” سے نوازا گیا۔۔۔۔۔

جاری کردہ:
محمد نسیم
سیکرٹری اطلاعات
پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی۔


کیپشن: پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کامران ٹیسوری سجاس کے سابق سیکریٹری اصغر عظیم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل پہنا رہے ہیں، تصویر میں گلفراز احمد، ایاز منشی، محمد نسیم اور غلام محمد بھی موجود ہیں ۔۔۔

کیپشن: پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کامران ٹیسوری سے اپنی۔ خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل وصول کرنے والے اصغر عظیم، مصطفیٰ عزیز اور کاشف فاروقی کا سابق ٹیسٹ کرکٹرز توصیف احمد، شعیب محمد، اولمپئنز حنیف خان، ناصر علی، وسیم فیروز، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی، محمد نسیم، گلفراز خان اور راشد عزیز سمیت دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو۔۔۔۔
============================================