جدید دور کی سہولت استعمال کرکے ضلع وسطی کو ماڈل بنانے کا عمل جاری ڈاکٹر عاصم حسین نے ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد رجسٹرار آفس میں بائیومیٹرک سسٹم کا افتتاح کردِیا

عوام کو پراپرٹی ٹرانسفر میں آسانی مہیاکرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر طہٰ سلیم کا ایک اور انقلابی اقدام
مورخہ 14 / جون 2022 ؁ء
کراچی ( ) موجودہ کمپیوٹر کے دور میں کمپیوٹر کی سہولت کو دفتری معاملات میں استعمال کرکے ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کی جدو جہد کا تسلسل جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ڈاکٹر عاصم حسین (ستارہ امتیاز۔ نشانِ امتیاز) نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کے ہمراہ بائیومیٹرک پراپرٹی رجسٹریشن کا افتتاح کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو حازم بنگوار،رجسٹرار نارتھ ناظم آباد سید فائق حسین شاہ بھی موجود تھے


واضح رہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرار آفس میں رجسٹر ڈہونے والے تمام پراپرٹی ہولڈرز کی تفصیلات کمپیوٹر پر بہ آسانی دیکھی جاسکیں گی۔ اس طرح پراپرٹی کی خرید و فروخت میں ہونے والی بہت سی ایسی بدعنوانیوں کو روکا جاسکے گا کہ جس کے تحت کسی کی پراپرٹی کوئی دوسرا اپنی ظاہر کرکے فروخت یا اپنے نام رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین نے پراپرٹی رجسٹریشن کو بائیو میٹرک سسٹم پر لانے کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کو دیگر رجسٹری آفس میں استعمال میں لایا جائے


اس موقع پرانہوں نے پراپرٹی رجسٹرار آفس کے عملے سے نئے طرز پر کام کرنے کے سلسلے میں استفسار کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔اسکے علاوہ وہاں موجود پراپرٹی رجسٹریشن کے لئے آئے ہوئے افراد سے بھی اُن کے مسائل دریافت کئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی جانب سے ضلع وسطی کے عوام کو مشکلات سے بچانے اور پراپرٹی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے معاملات میں آسانی مہیاکرنے کے اقدام کو عوام کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
======================================