قصور کی خبریں

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصو رو گردونواح میں ڈکیتی،چور اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ محمد مشتاق نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں اور میرا دوست نور محمد دونوں موضع بھمبہ چک17کوٹ خوشخال سنگھ سے گھر کو آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح نے گن پوائینٹ پر مجھ سے 20ہزار روپے نقدی اور میرے دوست سے 10ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔شاہد نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ گولڈن اڈا کے مقام پر میری موبائل شاپ نامعلوم مسلح نے گن پوائینٹ پر نقدی اور موبائل فون وغیرہ لوٹ لیے ہیں۔محمد عدنان اشرف نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست دی ہے کہ بھگیانہ کلاں کے قریب نامعلوم مسلح نے گن پوائینٹ پر 15ہزار روپے نقدی اور میرے بھائی فرحان سے موٹر سائیکل چھین لی ہے۔محمد مدثر نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں درخواست دی ہے کہ پل نہر کھڈیاں کے مقام پر دوکس مسلح نے گن پوائینٹ پر 55ہزار 7سور وپے نقدی دوعدد موبائل فون چھین لیے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قصور کھارا کے علاقے سے جواں سالہ لڑکی اغواء،پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔شاہین بی بی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ کھارا کے علاقے سے نامعلوم ملزم میری بیٹی کو زبردستی اغٖواء کرکے لے گیا ہے اسے تلاش کیا جائے پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی ہے۔

قصور گزشتہ روز فرسٹ رسپانڈ کھارا پولیس کی ایکسیڈینٹ کی لوکیشن پر پہنچ کر ایکشن لینے کی بجائے کنٹینر سے پٹرول گاڑی میں ڈلوا کر کاروائی نہ کرنے پر ڈی پی او قصور صہیب اشرف کا ایکشن کانسٹیبل معطل کاروائی کا حکم۔گزشتہ روز کھارا روڈ کے مقام پر ایکسیڈینٹ ہوا فرسٹ رسپانڈ کھارا پولیس موقع پر پہنچی اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کنٹینر کے ڈرائیورسے پڑول گاڑی میں ڈلوا کر چلے گئے واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی او قصور صہیب اشرف کا سخت ایکشن اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈرائیور کانسٹیل عارف کو معطل کرکے ڈی ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

قصور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثمرہ خرم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی اور رورل ہیلتھ سینٹر ہلہ کا اچانک دورہ‘ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کو چیک کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثمرہ خرم نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی اور رورل ہیلتھ سینٹر ہلہ تحصیل پتوکی کااچانک دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یہاں آنیوالے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔