شکتی کپور کے بیٹے کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دیگر چار گرفتار ملزمان کو بھی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بھیما شنکر گلڈ نے بتایا کہ سدھانت کپور سمیت دیگر چار ملزمان کو پولیس کے سامنے مزید پیش ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سدھانت کپور کی میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر انہیں گرفتار کیا گیا اور قانونی کارروائی کے مطابق انہیں جوڈیشل تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو مبینہ طور پر منشیات کے معاملے میں بنگلور میں حراست میں لیا گیا ہے۔

شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو اتوار کی رات بنگلور کے پارک ہوٹل میں منعقدہ ایک پارٹی میں ڈی جے کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا انہوں نے ہوٹل میں منشیات لی تھی یا باہر منشیات لے کر پارٹی میں آئے تھے۔