میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی، تعلیمی بورڈ نقل مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی، بارہویں جماعت کا بوٹنی کا پیپر اور حل شدہ جوابات مقررہ وقت سے 35منٹ قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل

میرپورخاص == تحسین احمد خان === میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی، تعلیمی بورڈ نقل مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی، بارہویں جماعت کا بوٹنی کا پیپر اور حل شدہ جوابات مقررہ وقت سے 35منٹ قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تحت ہونے والا بارہویں جماعت کا سائنس گروپ کا بوٹنی کا پرچہ امتحانی مراکز پر پہنچے سے پہلے ہی 1 بج کر 25 منٹ پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، پیپر کیساتھ حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا پرموجود ہیں، جبکہ پرچے کا وقت 2 بجے مقرر ہے اور پیپر کا دورانیہ دوگھنٹے رکھا گیا ہے۔


صبح اور شام کی شفٹوں میں ہونیوالے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے پیپرز بورڈ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث بھیانک کھیل اور مذاق بن گئے۔ بتایا گیا ہے کہ امتحانی مراکز کے قریب دفعہ 144نافذ کی گئی ہے اس کے باوجود نقل کرانے والوں کا مراکز کے قریب ہجوم نظر آتا ہے اعلیٰ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نقل مافیا کی بڑھتی ہوئی بدعنوانی سنگین خطرے کی گھنٹی ہے جو اس جانب بھی توجہ دلاتی ہے کہ سندھ میں تعلیمی بورڈ سمیت تعلیمی و تدریسی نظام شدید بگاڑ کا شکار ہے۔ اس مبینہ خطرناک کرپشن میں بورڈ کے اہلکار و اعلیٰ افسران سمیت کوچنگ سینٹرز اور پرائیوٹ ا سکولوں کے اساتذہ و انتظامیہ بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔ پرچے لیک ہونا تعلیمی بورڈ کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے لہٰذا امتحانات کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی


سے مدد لی جائے جن میں آئی بی اے اور دیگر یونیورسٹیز کی انتظامیہ شامل ہو اسی طرح سوشل میڈیا پر ان تمام افراد کا ڈیٹا جمع کیا جائے جو پرچوں کی آدھا گھنٹہ پہلے کی گئی لیکیج میں ملوث ہوں اور جلد ان پر سائبر کرائم کے سخت ترین قوانین کے تحت کاروائی بھی کی جائے٭٭
======================================