تحسین احمد خان == مقامی سینئر صحافی اسد سعید کی والدہ و سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں –

میرپورخاص == تحسین احمد خان == مقامی سینئر صحافی اسد سعید کی والدہ و سابق
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں -نماز جنازہ میں صحافیوں سمیت معززین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے سینئر صحافی اسد سعید کی والدہ محترمہ و سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعیدہ اسرار طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں وہ کافی عرصہ سے فالج کے مرض میں مبتلا تھی- مرحومہ کی نماز جنازہ والکرٹ ٹاؤن ربانی


مسجد میرپورخاص ادا کی گئی نماز جنازہ میں میرپورخاص کے صحافیوں معین کمالی،مفتی عمران الحق،ایڈوکیٹ احمد سعید قائم خانی،حاجی اسلم راجپوت، تحسین احمد خان پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ سندھ کے سرپرست اعلیٰ ملک حاجی عبدالغفار چوہان،ڈویژنل چیئرمین محمد اسماعیل خلجی، لئیق کمالی،فرحان علی،نیر حسین راجپوت،محمد احمد کمالی، سرفراز کھوکھر،دانیال رضا خان سمیت سیاسی،مزہبی، سماجی شخصیات سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اور معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی٭٭
======================