پسوڑی کے بعد ’کنا یاری‘ بھی یورپ میں مقبول ہو گیا

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پنجابی گانا ’پسوڑی ‘ ہی نہیں بلکہ بلوچی گانا ’کنا یاری‘ بھی گوروں کو خوب بھا گیا ہے۔

یورپین ملک ناروے سے تعلق رکھنے والا ’کوئیک اسٹائل‘ نامی ڈانس گروپ مختلف ثقافتوں سے متاثر نظر آتا ہے.

اس گروپ کی جانب سے کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری ‘ پر پرجوش ڈانس کیا گیا ہے جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہے۔

گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ کی جانب سے کیا گیا ’کنا یاری‘ پر ڈانس انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا رہا ہے۔
اس گروپ کی جانب سے انسٹا گرام اور یوٹیوب پر شیئر کی گئی ’کنا یاری‘ گانے پر ڈانس ویڈیو کو تاحال لاکھوں افراد لائیک اور شیئر کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں بلوچی گانا ’کنا یاری‘ 9 جنوری 2022 کو ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال 19 ملین سے زائد بار سُنا اور دیکھا جا چکا ہے۔