ڈی جی کے ڈی اے الیون نے سجاس الیون کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیکر ایگزیبیشن میچ جیت لیا۔ میچ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے بھی ایکشن میں نظر ائے۔۔۔۔

ڈی جی کے ڈی اے الیون نے سجاس الیون کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیکر ایگزیبیشن میچ جیت لیا۔ میچ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے بھی ایکشن میں نظر ائے۔۔۔۔

کے ڈی اے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ میچ صحافیوں اور محکمہ کے افسران کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کا سبب بنے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے

وزیر بلدیات کی ہدایت پر کرکٹ اور ہاکی کے بعد جلد فٹبال اور باسکٹ بال ٹیمیں بھی بنائیں گے، سید محمد علی شاہ

رواں ماہ کے ایچ اے کے ساتھ مل کر ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ نائٹ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد بھی جلد کیا جائے گا، ڈی جی کے ڈی اے

کھیلوں کے فروغ کے لئے سجاس کے ڈی اے کے ساتھ کھڑی ہے، سجاس

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کارساز کرکٹ گراؤنڈ میں ڈی جی کے ڈی اے الیون اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) الیون کے درمیان کھیلے گئے نمائشی میچ میں سجاس الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے شاہد انصاری 25 اور محسن رضا 24 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، جواب میں کے ڈی اے الیون نے ہدف 18ویں اوور میں صرف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کے مختار احمد ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 قیمتی رنز بناکر جیت میں اپنا حصہ ڈالا تاہم محمد نعیم دو اوور میں 26 رنز دیکر تین بیٹرز کو پویلین بھیج کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔۔۔۔۔
تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ میچ کے انعقاد کا مقصد محکمہ میں صحت مند سرگرمیوں کے پلان کو اجاگر کرنے کے ساتھ صحافیوں اور محکمہ کے افسران کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر کرکٹ اور ہاکی کے بعد فٹبال اور باسکٹ بال ٹیمیں بھی جلد تشکیل دیں گے جبکہ سجاس کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، رواں ماہ کے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ کے ڈی اے انٹر ڈیپارٹمنٹل نائٹ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد جلد ہوگا۔۔۔۔ اس موقع پر سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری شاہد ساٹی نے میچ کے انعقاد اور شاندار انتظامات پر ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی اور اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کھیلوں کے فروغ کے لئے سجاس کے ڈی اے کے ساتھ کھڑی ہے۔ ممبر فنانس کے ڈی اے شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ محکمہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے۔ ہاکی اور کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیل کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا، سیکریٹری کے ڈی اے شمس صدیقی نے کہا کہ وزیر بلدیات کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مسائل حل کرنا قابل ستائش اقدام ہے، میچ کے انعقاد اور ٹیموں کے قیام کے ساتھ افسران کو پیشہ وارانہ مصروفیت سے نکال کر صحت مند سرگرمیوں میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرنے پر ڈی جی کے ڈی اے کے ساتھ ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، محمد نسیم اور سجاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس موقع پر کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلی محمد اشرف، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، سپرٹینڈنٹ انجینیئر طارق رفیع اور اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد اور آل پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ بھی موجود تھے۔

جاری کردہ:
کے ڈی اے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ