جیکب آباد کی خبریں

جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔

جیکب آباد میں سماجی تنظیم کا اجلاس،سندھ پولیس کے جوانوں کواپگریڈ کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سماجی تنظیم تاج ویلفئیر کا اجلاس محمد حنیف پہنور کی صدارت میں ہوا جس میں معشوق دستی،ستار بھٹو،عمران نصیرانی،منور کٹبار،شبیر پٹھان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سندھ پولیس کے جوانوں سے ہونے والی انصافیوں پر افسوس کا اظہار کیا گیااجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر صوبے میں پولیس کو مراعات دی گئی ہیں اور اپگریٖڈ کیا گیا ہے لیکن سندھ پولیس کے جوان اس سے محروم ہیں جس کے باعث سندھ پولیس کے جوانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور وہ مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ پولیس کے جوانوں کو بھی اپگریڈ کیا جائے اور بجٹ میں سندھ پولیس کے جوانوں کے لئے پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد کے محتسب اعلی کا جمس ہسپتال کا دورہ،مختلف وارڈ س کا معائنہ مریضوں سے ملے،تین ماہ سے خراب ایکسرے مشین جلد درست کرانے کی سختی سے ہدایت،ڈاکٹرس و عملے کی کمی ہو ختم کیا جائے اور ایمرجنسی شعبہ فعال کیا جائے ڈائریکٹر جمس کو محتسب اعلی کا حکم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ریجنل محتسب اعلی زاہد حسین برڑو نے گزرشتہ روز جمس ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اورجمس کے ایچ آر اصغر سومرو کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈ س او پی ڈٖی،ڈائلاسزز،لیبارٹری،میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملے مریضو ں سے ادویات کے ڈائیٹ کے متعلق معلومات حاصل کی اس موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ جمس میں ماہر ڈاکٹر اور عملے کی اشد ضرورت ہے اتنا بڑا ادارہ ایمرجنسی شعبے کے بنا چلایا جار ہا ہے ایکسرے مشین تین ماہ سے خراب ہے جس پرریجنل محتسب اعلی زاہد حسین برڑو نے افسوس کا ااظہا رکرتے ہوئے ڈائریکٹرجمس ڈاکٹر غلام حسین بروہی کو ہدایت کی کہ ایکسرے مشین کو جلد درست کرانے کی سختی سے ہدایت کی جمس میں ڈاکٹرس اور عملے کی کمی کو پورا کیا جائے اور ایمرجنسی کے شعبے کو جلد بحال کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگ ادارے سے مکمل اور بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔ جیکب آباد ضلع میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 87ڈسپلے سینٹر س میں ووٹوں کا اندراج،درستگی اور منتقلی کی جا رہی ہے یہ سلسلہ 19جون تک جاری رہے گا: ضلعی الیکشن کمشنر زاہد حسین بھٹوتفصیلات کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر جیکب آباد زاہد حسین بھٹو نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں ضلع جیکب آباد میں نئے ووٹوں کے اندراج،درستگی،منتقلی کے لئے سرکاری اسکولوں میں 87ڈسپلے سینٹرس قائم کئے گئے ہیں جہاں مقرر عملہ ووٹوں کا اندراج منتقلی اور درستگی کے عمل میں مصروف ہے یہ سلسلہ 19جون تک جاری رہے گا،انہوں نے ضلع کی عوام سے اپیل کی کہ اس موقع سے فائد ہ اٹھائیں اور تمام مرد و خواتین اپنے ووٹ داخل کروائیں تاکہ قومی رائے شماری میں حصہ لے سکیں،اور اپنے نمائندوں کو ووٹ دیکر خود منتخب کرسکیں اس حق سے خود کو محروم نہ کریں۔

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جمعیت علماء اسلام سندھ کے ناظم مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مقرر آراوز پیپلزپارٹی کے ورکر بنے ہوئے ہیں من پسندپولنگ اسٹیشن بناکر دھاندلی کی سازش کی جا رہی ہے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے لئے اپنا اعتماد بحال کرے، اتحادی حکومت ملک کے حالات کو بہتر کرے گی،عمران خان کو نہ ہٹاتے تو ملکی حالات سریلنکا جیسے ہونے تھے ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کی وجہ سے ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مفتی سعود افضل نے مزید کہا کہ عمران خان کو ہٹانے غلطی نہیں تھی،شیخ رشید کے بقول عمران خان کو اقتدار جانے کا چار ماہ قبل ہی علم ہو گیا تھا اس لئے جاتے جاتے سرنگوں کی سازش کر گئے،سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے نہیں دیں گے بھرپور مزاحمت کی جائے گی حکومتی پارٹی عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے جو حربے اختیار کررہی ہے انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔