ریلوے پھاٹک کراس کرنے کے دوران میرپورخاص سے عمرکوٹ،کھوکھرا پار جانے والی ماروی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر کار تباہ،

میرپورخاص == تحسین احمد خان === ریلوے پھاٹک کراس کرنے کے دوران میرپورخاص سے عمرکوٹ،کھوکھرا پار جانے والی ماروی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر کار تباہ، کار میں سوار ایک شخص فوت جبکہ ایک زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دلبر مہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے کورے کار کا میرپورخاص سے عمر کوٹ اور کھوکھرا پار جانے والی ماروی ایکسپریس ٹرین سے تصادم ہو گیا


جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ کار میں سوار دو افراد رجب علی چانڈیو اور غلام حسین چانڈیو سخت زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر مقامی افراد نے سول ہسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے غلام حسین چانڈیو فوت ہو گیا واضع رہے کہ اس روٹ پر


زیادہ تر ریلوے پھاٹک پر ریلوے کا کوئی ملازم موجود نہیں ہو تا ہے اور نہ ہی کوئی پھاٹک ہے جس کی وجہ سے اکثر بے دھیانی میں پھاٹک کراس کرتے ہوئے حادثات رونماء ہو جاتے ہیں ٭٭
———————————-