تیسرا ٹی20: لنکن شیروں نے کینگروز کو 4 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

سری لنکا نے تیسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

وارنر 39، مارکس اسٹوئنس 38 اور اسٹیو اسمتھ 37 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے۔

177 رنز کا ہدف سری لنکا نے 19.5 اوورز میں حاصل کرلیا، کپتان ڈاؤسن شاناکا نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا دو میچز جیت کر پہلے ہی برتری حاصل کرچکا ہے۔

سری لنکن کپتان کو 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔