قومی کرکٹرز کے کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ ختم

لاہور میں قومی کرکٹرز کے کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ ختم ہوگیا، کیمپ میں 45 کرکٹرز نے حصہ لیا۔

کنڈیشننگ کیمپ میں کرکٹرز نے دو، دو روزہ پریکٹس میچز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں نے جم سیشنز میں حصہ لیا۔
کیمپ کے دوسرے مرحلے میں ریڈ بال کے کرکٹرز کو مدعو کیا گیا تھا۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگا۔

دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔