ضلع وسطی میں تجارتی علاقوں میں صفائی کے نئے انتظامات۔ کاروباری حضرات و دُکانداروں میں کوڑا پھینکنے کے لئے بڑے پلاسٹک بیگ کی فر ی فراہمی۔ ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات

ضلع وسطی میں تجارتی علاقوں میں صفائی کے نئے انتظامات۔
کاروباری حضرات و دُکانداروں میں کوڑا پھینکنے کے لئے بڑے پلاسٹک بیگ کی فر ی فراہمی۔
ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات
ضلع وسطی انتظامیہ SBCAکی ٹیم کے ہمراہ ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن
عوام کی صحت کو خطرات سے بچانے کے لئے غیر معیاری میڈیکل سینٹرز اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی
ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کا کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ:10 / جون 2022 ؁ء


کراچی ()ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طہٰ سلیم کی ہدایت پر تجارتی اور رہائشی مراکز پر صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے کے لئے نئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم نے میونسپل کمشنر زاہد حسین کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی تا ضیاء الدین چورنگی کے کاروباری مراکز میں دکانداروں اور دیگر کاروباری حضرات میں کچرا پھینکنے کے لئے پلاسٹک کے بڑے بیگ تقسیم کئے اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ ناظم آباد عبید الرحمن بھی موجود تھے دُکانداروں میں فری پلاسٹک بیگ تقسیم کرنے کا مقصد صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے اس موقع پر دُکانداروں کو پابند کیا گیا کہ وہ


اپنی دُکانوں اور کاروباری معاملات کے کچرے اور کوڑے کو ان بیگز میں بھر کر اپنی دُکانوں کے آگے یا مخصوص مراکز پر رکھیں جہاں سے بلدیہ وسطی کا عملہ وہاں سے کوڑے کے بیگ بہ آسانی اُٹھاسکے۔ واضح رہے کہ عام طور پر دکاندار اپنا کوڑا کرکٹ دکانوں کے باہر پھینک دیا کرتے تھے جس کی وجہ سے بازاروں میں کوڑا پھیلارہتا تھا جس کو اُٹھانے میں بلدیاتی عملے کو دشواری کا سامنا ہوتا تھا۔ تاہم اب مخصوص بیگز میں کچرا رکھنے سے یہ معاملہ بہتر ہوجائے گا۔جبکہ تمام کاروباری حضرات اور دکانداروں کے لئے وقت کی حد بھی مقرر کردی گئی ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا کوڑاکرکٹ بیگز میں بھر کر مخصوص جگہوں پر پہنچادیں۔جبکہ دوسری جانب طحہٰ سلیم کی ہدایت پرمختلف شعبوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف انتظامیہ کی


جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع وسطی کے مختلف زونز میں ناجائز تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے نشاندہی کئے جانے والے تعمیراتی پروجیکٹس کو انہدام کرنے کا عمل میں ضلعی انتظامیہ SBCAکے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ضلع وسطی اپنے اپنے سب ڈویژن میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری میڈیکل سینٹرز کے خلاف بھی کاروائیاں کر رہے ہیں جبکہ عوام کو مہنگائی دَر مہنگائی کے ستم سے بچانے کے لئے ضلع وسطی میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ عالیہ کراچی وسطی
======================================