قصور کی خبریں

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عزیز انور کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا اچانک دورہ‘اسیران کو دی جانیوالی سہولیات، صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر‘سپریٹنڈنٹ جیل محمد ارشد، ڈپٹی سپریٹنڈنٹس محمد سرفراز، طارق محمود اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عزیز انور نے جیل دورہ کے موقع پر نوعمر وارڈ، کمپیوٹر لیب، سکول، کچن اسیران، ہسپتال،ایکسرے روم، عدالت احاطہ، پی سی او احاطہ، واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت دیگربیرکوں اور جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیااور اسیران کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے جیل کچن میں کھانے کے معیارکو چیک کیا۔جیل ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اس موقع پر جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قانون کے مطابق اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے بخشی خانہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ٹھنڈے پانی کی دستیابی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور تھانہ مصطفی آباد کے اے ایس ائی کی کرپشن عروج پر پرچہ میں لگی دفعہ خارج کرنے کے عوض پیسے لیکر بھی سائل کو دھمکیاں اگر مزید پیسے نہ دئیے تو نامعلوم کیس میں گرفتاری ڈال دوں گا مدعی کا دعوی صوبای محتسب اعلی کو درخواست تفصیل کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گاوں لکھنکے کے رہایشی اصف امین کے مطابق میرے بھائیوں کا معمولی لڑائی جھگڑا ھوا،ہمارے مخالفین نے اے ایس آئی پرویز سے ساز باز کر کے ہم پر 452ت پ کے تحت پرچہ کردیا،جب ہم بعد از ضمانت شامل تفتیش ھوے تو ہم کو ایک طرف لے جاکر کہا کہ مجھ کو پیسے دو مین ٓپ کے پرچے سے 452 ت پ خم کر دوں گا ہم بامر مجبور ہوکر سنتالیس ہزار روپے لیکر کہا کہ دودن بعد دفعہ ختم کردوں گا مہمارے پرچے سے 452ت پ ختم کرنے کے بجائے ہم سے مزید رقم کا مطالبہ کرنے لگ پڑا جب ہم مزید رقم دینے انکاری ھوے تو مزکورہ پرویز اے ایس آئی دھمکیوں پر اتر آیا ہم کہ کہا گیا اگر مزید رقم کا بندوبست نہ کیا تو ٓپ کو کسی نامعلوم پرچے میں نام ڈال گرفتار کر لوں گا،میری صوبائی محتسب اعکی ریجنل آفیسر قصور و پولیس کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ مجھ کو پرویز اے ایس آئی ک سے میری رقم واپس دلوای جاے اور مزکورہ اہلکار کی دھمکیوں پر تحفظ دیا جاے۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور نواحی علاقہ بونگی کلیاں میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔الہ آباد کے نواحی گاؤں بونگی کلاں وسیم حسن نامی شخص کا اکرم عرف رکو وغیرہ سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا گزشتہ روز فصل کو پانی لگانے کے تنازعے پر دونوں پارٹیوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں اکرم عرف رکو فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ الہ آباد نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے آر ایچ سی الہ آباد منتقل کر دیا تا ہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور پتوکی کے علاقے سے گزشتہ روز اغواء ہونے والی بچی پولیس کی بروقت کوشش سے بازیاب،ڈی پی او صہیب اشرف نے اچھی کارکردگی پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو شاباش دی۔گزشتہ روز اغواء ہونے والی سات ماہ کی بچی حورین فاطمہ کی اطلاع بجی کے والد شان نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں درج کروائی تھی اطلاع پاکرر ڈی پی او صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر بچی کی بازیابی کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں، بچی کی بازیابی کے لیے پولیس کی بروقت کوششیں رنگ لے آئیں۔ پولیس ٹیموں نے بروقت اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کھڈیاں کے علاقہ سے حورین فاطمہ کو بازیاب کر لیا،ملزمہ صدیقاں بی بی مغویہ حورین فاطمہ کی ہمسائی ہے جس کی اولاد نہ ہے۔ ملزمہ نے اپنی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے حورین فاطمہ کو اغوا کیا، اغوا کار ملزمہ صدیقاں بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بچی کی باحفاظت بازیابی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں ڈی پی او صہیب اشرف نے اچھی کارکردگی پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو شاباش دی۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور کے نواحی علاقے کوٹھہ کلاں کے علاقے میں پرانی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ سے ایک شخص کوزخمی کردیا۔پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔کالر شیر اقبال نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ اس کے بھائیندیم اور یونس نے فائرنگ سے زخمی کردیا ہے اطلاع پاکر ایس آئی موقع پر پہنچے اور ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد بتایا ہے کہ مضروب شاہد کو دائیں پٹ پر 30بور پسٹل کا فائر لگا ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے جسے علاج کے لیے آر ایچ کیو کنگن پور بھجوا دیا گیا ہے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصوروگردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکونقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکل و دیگر سامان شہریوں سے لوٹ کر موقع سے فرار۔ محمد اسلم نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ گلانوالہ روڈ کے مقام سے نامعلوم چور میرے گھر سے 1لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے ہیں۔رشید نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ بھگیانہ گاؤں کے مقام پر چھ کس نے گن پوائینٹ پر دو موبائل فون،125موٹر سائیکل و دیگر سامان چھین لیا ہے۔غفور احمد نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ موچی پورہ روڈ پر تین ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر 12/12ہزار وروپے نقدی چھین لی ہے۔احمد علی نے پولیس تھانہ مصطفے آبا د میں اطلاع دی ہے کہ دوکس نے بھلو اسٹاپ کے قریب گن پوائینٹ پر نقدی 25/30ہزار ورپے،د و عدد موبائلفون و دیگر ڈاکومینٹس چھین لیے ہیں۔علی نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں اطلاع دی ہے کہ گرین کوٹ کے مقام سے میرے 20عدد شاخ بکرے نامعلوم چور لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قصور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد جمیل کا انتخابی فہرستوں کی درستگی یا تبدیلی کیلئے قائم کئے گئے ڈسپلے سینٹر کا دورہ‘تمام انتظامات کو چیک کیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ضلع قصور میں انتخابی فہرستوں کی درستگی یا تبدیلی کیلئے 289ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں یہ سینٹر گورنمنٹ پرائمری، ایلمنٹری اور ہائی سکولوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ ووٹ کی درستگی یا تبدیلی کیلئے فارم نمبر 15,16اور 17وافر مقدار میں موجود ہیں۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر میں جا کر اپنا اور اپنی فیملی کا ووٹ لازمی چیک کریں۔ڈسپلے سینٹرز ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہینگے اور ووٹ کی درستگی یا تبدیلی کی آخری تاریخ 19جون 2022ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل کا مزید کہنا تھا کہ شہری اپنے ووٹ کا اندراج،درستگی یا منتقلی جلد از جلد کرائیں تاکہ الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایات کے مطابق غلطیوں سے پاک حتمی انتخابی فہرستیں تیار ہو سکیں۔