مختلف مسائل کے حل کے لئے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا


میرپورخاص تحسین احمد خان === مختلف مسائل کے حل کے لئے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین میرپورخاص کی جانب سے بے روز گاری،


بھرتیوں پر پابندی، ایل او ای کا خاتمہ، نج کاری کا خاتمہ دس فیصد تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ، لاکھڑا پاور ہاؤس کی رکی ہوئی تنخواہ اور مہنگائی کے خلاف ڈویژن آفس سے پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مذدور یونین کے


رہنماؤں محمد یوسف سومرو، اکبر خان لغاری، شاہد علی کاظمی، سکندر علی مہر، ملک عبدلکریم، اہتشام، دانش،عارف بھٹی لیاقت قائم خانی، اقبال لودھی، محمد سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات اگر منظور نہین کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ٭٭

===============================