ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کی زیر صدارت میرپورخاص رینج میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات، اور امن و امان کے قیام سے متعلق اہم اجلاس کاانعقاد

میرپورخاص == تحسین احمد خان === ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کی زیر صدارت میرپورخاص رینج میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات، اور امن و امان کے قیام سے متعلق اہم اجلاس کاانعقاد ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کی زیر صدارت میرپورخاص رینج میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات، امن و امان کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص محمد اسد چودھری،


ایس ایس پی عمرکوٹ مختار خاصخیلی، ایس ایس پی مٹھی حسن سردار نیازی سمیت میرپورخاص رینج میں تعینات ایس ڈی پی اوز، ڈی آئی بی انچارجز، ریڈرز اور متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی ڈی آئی جی میرپورخاص کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا، اس سلسلے میں اجلاس کو بتایا گیا کہ میرپورخاص ڈویژن میں ووٹرز کی تعداد اکیس لاکھ چھتیس ہزار (2136000) سے زائد جبکہ


میرپورخاص رینج کے تینوں اضلاع میں قائم کی جانے والی پولنگ اسٹیشنز کی تعداد انیس سو (1900) سے زائد ہے، جس کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر نفری کی تعیناتی ودیگر اہم امور سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں -اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کو ہرممکن یقینی بنایا جائے گا، اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور تمام متعلقہ ریاستی اداروں درمیان رابطہ کاری کو یقینی بنایا گیا ہے٭٭

=====================