ڈپٹی کمشنر سجاول کا ضلع کے مختلف ڈرین نالوں اور ڈسپوزلز کا اچانک دورہ، صفائی ستھرائی کے جاری کام کا معائنہ

سجاول، 8- جون 2022 (ھ آ): ڈپٹی کمشنر سجاول شہریار گل میمن نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلع سجاول کے تمام ڈرین نالوں اور ڈسپوزلز کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارشی پانی بغیر کسی رکاوٹ کے نیکال ہو سکے۔ یہ ہدایت انہوں نے 3 آر ڈرین کی صفائی ستھرائی کے جاری کام کے معائںے کے دوران دی۔ ڈپٹی کمشنر نے حق آباد کالونی، سول کورٹ، کالج، سول ہسپتال


اور سجاول شہر کے دیگر مین ڈسپوزلز کا بھی دورا کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بارشی پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے ڈسپوزلز کی صفائی ستھرائی سمیت جنریٹرز اور دیگر تمام مشینری کو ہر صورت میں فعال رکھا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ فرخ، اسسٹنٹ انجنیئر محمد حسن کے علاوہ محکمہ ڈرینیج کے انجنیئرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ھ آ نمبر 49 (م ع ج)
===============