اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے ملازمین کے حقوق کے لیے ایک توانا دلیر اور بے باک قیادت میاں محمد ریاض ۔۔۔۔صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب

پاکستان میں اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ
تحریر ۔۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
=====================
میاں ریاض صدر اپیکا کی اسپشل ایجوکیشن کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی فلاح وبہبود کے لیے گراں قدر خدمات کو سلام پیش کرتے ھیں میاں ریاض اسپشل ایجوکیشن کی واحد رجسڑڈ تنظیم اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے منتخب صدر ھیں جو 2010 سے بطور صدر کام کر رھے ھیں

ان کی جرات مندانہ قیادت میں اپیکا اسپشل ایجوکیشن نے لازوال خدمات اور کارنامے سرانجام دیئے ھیں میاں ریاض واحد لیڈر ھیں

جو ہمیشہ الیکشن جیت کر ائے ھیں الیکشن چاھے 2010 کا ھو یا 2015 کا تاریخی الیکشن وہ ہمیشہ اسپشل ایجوکیشن کے ملازمین کی حمایت سے کامیاب ھوئے اب بھی میاں صاحب ھی اسپشل ایجوکیشن کے واحد لیڈر ھیں جن کو سب کی حمایت حاصل ھے


میاں محمد ریاض کا تعلق فاضیلہ کالونی لاھور سے ھے آپ کا آبائی علاقے فاروقہ ضلع سرگودھا ھے آپ کے والد محترم چوہدری ذاکر حسین گلبرگ لاھور میں کاروبار کرتے تھے میاں ریاض نے اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں اکتوبر 1988 میں بطور ہوسٹل سپرٹینڈنٹ اپنے کیئر کا آغاز کیا آپ کی پہلی پوسٹنگ لاھور میں ھوئی میاں ریاض کو 1992 میں سکول فار ڈیف گوجرانولہ ٹرانسفر کردیا گیا کچھ سال گوجرانولہ تعیناتی کے بعد آپ کو پھر لاھور میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔۔
میاں صاحب پچپن سے ھی لیڈران خصوصیات کے حامل تھے فاضیلہ کالونی میں آپ کا وصال ایک نام تھا آپ نے سکول کے زمانے سے ھی سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے شروع کر دیا تھا آپ کو جاننے والے کہتے ہیں کہ میاں صاحب بڑے جذباتی نوجوان تھے بات بات پر لڑنے مرنے کے لیے تیار رہتے تھے آپ نے کالج لائف میں علاقائی سیاست میں بھر پور طریقے سے حصہ لینا شروع کر دیا تھا چوہدری اختر رسول کا الیکشن ھو یا میاں اسلم اقبال کی الیکشن مہم ھو یا حافظ اسد عبید کی سیاسی سرگرمیاں آپ نے ہمیشہ بھرپور حصہ لیتے رھے ھیں حافظ اسد عبید آپ کے ذاتی دوست ھیں ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے رھے ھیں آپ کا ایک وسیع حلقہ احباب ھے میاں ریاض دوستوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے چوبیس گھنٹے تیار رہتے ہیں

میاں ریاض نے اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی اپیکا سیاست میں پہلی مرتبہ 2010 میں حصہ لیا اپیکا اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ میں پہلی بار ھونے والے الیکشن میں دوستوں کے اصرار پر میاں ریاض گروپ کے نام سے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا یہ بات قابل ذکر ھے کہ 2010 سے پہلے اسپشل ایجوکیشن میں کبھی کوئی الیکشن نہیں ھوئے تھے میاں ریاض گروپ کے مقابل میں ڈائریکٹوریٹ آف اسپشل ایجوکیشن پنجاب کا ایک نہایت طاقتور عباس بخآری گروپ مرحوم مظفر لطیف ایاز کی قیادت میں سامنے آیا جس کے صدراتی امیدوار نہایت محترم غلام عباس بخآری اور سیکڑیری جنرل میجر محمد غفور صاحب تھے جن کو ہیڈ آفس کے تقریباً تمام اعلی افسران کی حمایت حاصل تھی جبکہ میاں ریاض گروپ کو شہزاد بھٹہ،راو رافع،عمران حسین ،خان زادہ ، جمشید اقبال وغیرہ کی حمایت حاصل تھی شروع میں مقابلہ بظائر یکہ طرفہ نظر ارھا تھا مگر شہزاد بھٹہ اور میاں ریاض کی پرجوش قیادت میں ایک کامیاب اور بھر پور الیکشن مہم کے بعد انتخابات میں میاں ریاض گروپ کو ایک واضح فتح حاصل ھوئی اس تاریخی فتح میں دوستوں کی دن رات کی محنت شامل رھی ۔


الیکشن جیتنے کے فورا بعد اپیکا کی نئی قیادت کو ایک نیا چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جب صدر زرداری کی پیپلز پارٹی کی حکومت نے پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا مگر پنجاب حکومت نے بدنیتی سے محکمہ اسپشل ایجوکیشن کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو 50 فیصد اسپشل الاونس دینے سے انکار کر دیا کہ محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اساتذہ و ملازمین کو پہلے سے اسپشل الاؤنس مل رھا ھے پنجاب حکومت کی اس ناانصافی کے خلاف میاں ریاض صدر اپیکا ،شہزاد بھٹہ، راؤ رافع کی قیادت میں اپیکا اسپشل ایجوکیشن نے ایک تاریخی پانچ سالوں پر محیط انقلابی جدوجہد شروع کی ہڑتالیں کارنر میٹنگ دھرنے دیئے گئے مال روڈ لاھور پر کئی دن تک دھرنا دیا گیا بلکہ اپیکا اسپشل ایجوکیشن نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے اسلام آباد میں بھی تاریخی احتجاج کیا اس مہم کے دوران میاں ریاض شہزاد بھٹہ میجر محمد غفور و دیگر دوستوں کے خلاف مقدمات بھی بنائے
12 جون 2011 کو پنجاب اسمبلی ھال لاھور کے سامنے اپیکا اسپشل ایجوکیشن نے اسپشل ایجوکیشن کے اساتذہ و ملازمین کے لیے  50 فصید اسپشل الاونس کے لیے ایک روزہ  بھوک ہڑتال کی گئی اس مظاہرہ کا اہتمام میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن نے کیا تھا جس میں دیگر کے علاوہ شہزاد بھٹہ ۔ راو رافع ۔حاجی ارشاد ،عابد علی رانا  ۔عمران حسین ،جمیشد اقبال ۔ صدیق خٹک ، شیر خان ،احمد باجوہ ،میاں بخش ،عبید اللہ بھٹی ۔محمد فیاض مغل۔میجر میاں محمد  غفور ۔خانزادہ خان ۔سید قاسم شاہ ۔یوسف مغل ۔ظفر اقبال۔ رانا عثمان ،شاھد لقمان فرخ شہزاد ،اختر سندھو،قاری نواز ،ارشد میسح، و دیگر دوستوں نے شرکت کی شدید گرمی بھی اسپشل ایجوکیشن کے احتجاجی ملازمین کے حوصلے پست نہ کر سکی
تقربیا پانچ سال تک میاں ریاض کی قیادت میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاجی تحریک چلتی رھی جس کے لیے مختلف فورمز پر مظاہرے اور ہڑتالیں کی گئی مال روڈ، سول سیکڑیریٹ، وزیر اعلی ھاوس لاھور کے ساتھ ساتھ اسلام اباد جا کر بھی احتجاج کیا گیا
اسپشل الاونس  2010 کے حصول  کے لیے میڈیا کو بھی بھرپور استعمال کیا گیا۔ بات یہاں پر ختم نہیں ہوئی 50 فی صد اسپشل الاؤنس کے لیے محتسب اعلی پنجاب کی عدالت میں بھی درخواست دائر کی گئی میاں ریاض۔ شہزاد بھٹہ ،میجر محمد غفور ،سلیم خاں۔ محمد جمشید اقبال ۔خانزادہ خان۔راو رافع۔ظفراقبال۔محمد مجیب۔سعید احمد ،نعیم اطہر و دیگر عدالتوں میں پیش پیش رھے اور ملازمین کےحقوق کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کی۔اپیکا اسپشل ایجوکیشن کی اپیل پر جاوید محمود محتسب اعلی پنجاب نے حکومت کو ہدایت جاری کیں کہ اسپشل ایجوکیشن کے ملازمین کو 50 فیصد اسپشل الاؤنس دیا جائے
2013 کے جنرل الیکشن مہم کے دوران میاں شہباز شریف وزیر اعلی نے  الحمر ھال قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی بچوں کی ایک تقریب میں اپیکا اسپشل ایجوکیشن کے مطالبہ اور شہزاد بھٹہ کی جانب سے یاد دھانی پر نہایت سخت نوٹس لیتے ھوئے حکومت کو حکم دیا کہ خصوصی طلبہ کے ساتذہ و ملازمین کو 50 فیصد اسپشل الاونس فوری طور پر دیا جائے جس پر حکومت پنجاب کے اعلی احکام نے اسپشل ایجوکیشن کے مطالبات پر غور کرنا شروع کیا۔  
بالاخر میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن ۔راو رافع، شہزاد بھٹہ،میجر محمد غفور اور تمام ممبران ایپکا کی قیادت میں چلنے والی عظیم جدوجہد کامیاب ھوئی اور 2016 میں میاں شہباز شریف کی حکومت نے اسپشل ایجوکیشن کے ملازمین کے مطالبہ کو درست مانتے ھوئے اسپشل ایجوکیشن کے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو 25 فیصد اسپشل الاونس دے دیا گیا اسپشل الاونس کی مہم کو کامیابی سے ھم اھنگ کرنے کے لیے میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن اور ان کی تمام ٹیم ممبران مبارک باد کے مستحق ھیں اس کامیابی میں محکمہ اسپشل ایجوکیشن کے اعلی افسران بشمول وزیر خصوصی تعلیم ، سیکڑیریز و ڈائریکڑ خصوصی تعلیم  کا اسپشل ایجوکیشن الاونس 25 فیصد  کے حصول میں خدمات بھی قابل تعریف ھیں


میاں ریاض گروپ کو 2013 کے اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے الیکشن میں بلا مقابلہ کامیابی حاصل ھوئی جس میں میاں ریاض صدر،میجر محمد غفور،صدیق خٹک عمران حسین سینئر نائب صدر، یوسف مغل، جمیشد اقبال،میاں جاوید اقبال شیخوپوری اور طارق محمود جونیئر نائب صدر،چویدری ظفر اقبال جنرل سیکرٹری، خان زادہ خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ احمد رضا باجوہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری،محمد الیاس فنانس سیکرٹری،شیر خان ایڈیشنل فنانس سیکرٹری،راشد علی پریس سیکرٹری،خالد میو اسٹینٹ پریس سیکرٹری اور آفاق عالم آفس سیکڑیری شامل ھیں
اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی تاریخ میں 2015 کا الیکشن ایک تاریخی اہمیت کا حامل ھے جب میاں ریاض گروپ کے مقابلے میں محکمہ کی بیورکریسی نے ایک نیا گروپ ارشد جاوید گروپ میدان میں اتارا۔ اس گروپ کو محکمہ اسپشل ایجوکیشن کے نہایت اعلی افسران کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ سٹاف کے ایک گروپ کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل تھی مگر اللہ تعالیٰ کی رضا اور دوستوں کی بھر پور حمایت اور جدوجہد سے ایک بار پھر میاں ریاض گروپ کو الیکشن میں تاریخی کامیابی ملی اس الیکشن میں بھی شہزاد بھٹہ جو اس وقت ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور تھے نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میاں ریاض گروپ کی کھل کر حمایت کی اور شانہ بشانہ مہم میں حصہ لیتے ھوئے میاں ریاض گروپ کو ایک تاریخی اور یادگار کامیابی حاصل ھوئی یہ مہم اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی تاریخ میں مہنگی ترین الیکشن مہم تھی 2015 کے الیکشن میں کامیاب ھونے والوں میں میاں ریاض صدر،عمران حسین ،جمیشد اقبال اور صدیق خٹک سینئر نائب صدر،طارق محمود،ظفر اقبال، اظہر نذیر،میاں محمد بخش جونیئر نائب صدر،میجر میاں محمد غفور جنرل سیکرٹری،خان زادہ خان ایڈشنل جنرل سیکریٹری،افاق عالم ڈپٹی جنرل سیکرٹری،محمد مجیب خان فنانس سیکرٹری،شیر خان ایڈیشنل فنانس سیکرٹری،فاروق بھٹی پریس سیکرٹری،خالد میو ایڈیشنل پریس سیکرٹری،اور احمد باجوہ آفس سیکڑیری شامل ھیں میاں ریاض گروپ نے 2015 کا الیکشن جیتنے کے بعد اسپشل ایجوکیشن کے اساتذہ و ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی جدوجہد جاری رکھی اور اس تاریخی جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات کوششیں کیں اور بالآخر 2016 میں میاں ریاض اور ان کے انتھک محنتی ساتھی اپنے مشن میں کامیاب ھو گئے اور محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے تمام اساتذہ و ملازمین کو 2016 کی تنخواہوں میں 25 فیصلہ اسپشل الاؤنس مل گیا


میاں ریاض نے ہمیشہ اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی فلاح و بہبود اور ضروریات کے لیے کام کیا ھے چاھے اس کے انہیں اسٹبلشمنٹ سے جنگ ھی کیوں نہ کرنی پڑے اس دوران ان کے مخالفین جن کو میاں ریاض گروپ کی کامیابی ہضم نہیں ھو رھی تھی میاں ریاض سمیت ان کے وفادار ساتھیوں پر اخلاق سے گرے ھوئے غلیظ الزامات اقدامات بھی اٹھائے گئے مگر اللہ پاک کے کرم اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میاں ریاض گروپ کو منتشر کرنے میں بری طرح ناکام ھوئے۔ میاں ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا۔ میاں ریاض کے دفتر اور گھر کے دروازے سب کے لئے کھلے رہتے ہیں میاں ریاض حقیقت میں ناں ٹیچنگ سٹاف کے صدر اور رہنما ھیں اس کے باوجود آپ نے محکمے کے تدریسی سٹاف کے مفادات کے لئے بھی کام کیا ھے آپ کے پاس پنجاب بھر سے کثیر تعداد میں ٹیچنگ سٹاف کے معزز افسران بھی تشریف لاتے ہیں اور میاں ریاض ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ھم تن کوش رہتے ہیں اور ھر آنے والے سائل کو چائے پانی اور کھانا بھی ملتا ھے یوں 2010 سے میاں صاحب کا دستر خوان اللہ کی مہربانی اور رضا سے چل رھا ھے
یہاں ایک بات کا ذکر لازمی ھے کہ 2004 میں پرویز الٰہی کی پنجاب حکومت نے معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے لئے لازوال خدمات سر انجام دینے پر اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہوں ڈبل کرنا کا اعلان کیا مگر روایتی بیوروکریسی نے تنخواہوں ڈبل کرنے کی بجائے بنیادی تنخواہ کے برابر اسپشل الاؤنس دے دیا۔ جب کہ حکومت پنجاب نے 2008 میں اسپشل الاؤنس کو بنیادی سکیل پر منجمد کر دیا جو 2017 میں مذید  پچاس فیصد کم کردیا گیا جو معذور طلبہ کی تعلیم و تربیت کرنے والے اساتذہ و ملازمین سے سخت ناانصافی ھے جس پر میاں ریاض صدر اپیکا نے ایک نئی تحریک اور جدوجہد کا آغاز کیا ھے
اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ھے کہ 2004 کا اسپشل الاونس سو فیصد کیا جائے اور اسپشل ایجوکیشن کے اساتذہ و ملازمین کے ساتھ ھونے والی زیادتی کو ختم کیا جائے تاکہ وہ بھی مہنگائی کے طوفان میں اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں خصوصی طلبہ کی تعلیم و تربیت اور دیکھ بھال کرنے ملازمین سے کب تک زیادتی ھوتی رھے گئی میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن کے مطابق   خصوصی بچہ کو سنبھالنا اور اس کی تعلیم و تربیت اور دیکھ بھال کرنا سب سے مشکل ترین کام ھے اور یہ صرف خصوصی بچوں کے والدین یا ان کی تعلیم و تربیت کرنے والے ھی جان سکتے ھیں
دنیا بھر میں  خصوصی طلبہ کے لیے کام کرنے والے ٹیچرز اور دیگر سٹاف کو وی ای پی کا درجہ دیا جاتا ھے اور تنخواہیں باقی پروفشنلز سے کئی گنا زیادہ ھوتی ھیں
 سرکاری ملازمیں کی احتجاجی تحریک کے نیتجے میں وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کو 25 فیصید  ڈسپرٹی ریڈکیشن الاونس (Despaity Reducation Allowance ) دینے کا اعلان کیا مگر پنجاب حکومت نے اسپشل ایجوکیشن کے ملازمین کو ڈسپرٹی الاونس بھی نہیں دیا جس پر
اسپشل ایجوکیشن نے حاجی ارشاد صدر اپیکا پاکستان کی قیادت میں ایک تحریک شروع کر رکھی ھے جس میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیا  کہ معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور خدمت کرنے والوں کو تو ترجیحی بنیادوں پر 25 فیصد ڈسپرٹی الاونس اسپشل الاونس میں سو فیصد  اور پنشن  میں اضافہ کیا جائے
اپیکا اسپشل ایجوکیشن نے میاں ریاض کی پرجوش قیادت میں ہمیشہ ملازمین کے جائز حقوق کے لیے جدوجہد کی ھے نان ٹیچنگ سٹاف کی مختلف پوسٹ کی آپ گریڈیشن پرموشن اور دیگر مسائل کو حل کیا ھے


یہاں ایک بات کا ذکر نہایت ضروری ھے کہ میاں ریاض نے کبھی ذاتی مفادات کے لئے نہیں سوچا ہمیشہ محکمے کے دوستوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود اور ترقیوں کے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ھوئے دن رات کوششیں کی ھیں اس کی سب سے بڑی مثال ی ہ دی جا سکتی ھے کہ میاں ریاض 1988 میں ہوسٹل سپرٹینڈنٹ بی ایس 11 میں بھرتی ھوئے اور آج بھی ہوسٹل سپرٹینڈنٹ بی ایس 11 میں ھی ھیں جبکہ میاں صاحب کی کوششوں اور محنتوں سے جونیئر کلرک سینئر کلرک اسٹینٹ اور سپرٹینڈنٹ کی پوسٹس اپ گریڈ ھو چکی ھے آج سپرٹینڈنٹ بی ایس 17 سکیل میں جا چکے ہیں جبکہ میاں ریاض ھوسٹل سپرٹینڈنٹ آج بھی وھی کے وھی ھیں واہ میاں تیری ھمت و صبر کو سلام جو ہمیشہ دوسروں کے لئے سوچتا ھے
راقم شہزاد بھٹہ اور میاں ریاض کی دوستی اور تعلق 1988 سے ھے جو آج بھی ایک چٹان کی طرح قائم و دائم ھے جب 2010 میں میاں ریاض نے صدر اپیکا کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو ٹیچنگ سٹاف میں سب سے پہلے شہزاد بھٹہ نے نہ صرف کھل کر میاں ریاض کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ پوری الیکشن مہم میں سب سے آگے رھے میاں صاحب کو کامیاب کروانے کے لیے تمام تر وسائل اور ذرائع استعمال کرتے ھوئے کامیاب کروایا اس طرح 2015 کے تاریخی الیکشن میں بھی دیگر افسران کی تمام تر مخالفت اور انتظامی پریشر کے باوجود میاں ریاض کی انتخابی مہم چلائی اور مختلف مسائل کے باوجود میاں ریاض کے کندھے سے کندھا ملا کر چلتے رھے اور اللہ کی رضا و خوشنودی سے انتخابات میں کامیابی حاصل ھوئی۔
میاں ریاض کی حمایت کرنے پر شہزاد بھٹہ جمیشد اقبال اور ان کے دوستوں کو انتظامیہ کی طرف سے مشکلات و مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا کچھ افراد نے کئی بار کوششیں کی کہ میاں ریاض اور شہزاد بھٹہ و جمیشد اقبال کے درمیان اختلافات پیدا کئے جائیں مگر ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اس کے باوجود یہ دوستی اور رشتہ قائم و دائ م رھا اللہ سے دعا ھے کہ وہ میاں ریاض اور دیگر دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور نظر بد سے بچائے امین


ڈاکٹر محمد اجمل نیازی مرحوم کا اپنے کالم # بے نیازیاں # میں” نہ چھیڑ ملنگاں نوں” کے عنواں سے جو نوائے وقت لاھور میں 14 ستمبر 2011 کو شائع ھوا میں محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے ملازمین کے لئے 50 فیصد اسپشل الاؤنس کی حصول کے لئے جدوجہد اور کوشش کرنے پر شہزاد ھارون بھٹہ اور میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ھوئے لکھا ” کہ اسپشل ایجوکیشن کے ٹیچرز کے ساتھ بے انصافی کی بات بھی غور طلب ھے نیازی صاحب لکھتے ہیں کہ اسپشل ایجوکیشن ایجوکیشن سے بھی مشکل ھے اسپشل بچوں کے ساتھ رہنا اور ان کی تعلیم و تربیت کرنا،انہیں سنبھالا،ان کی بات سمجھنے اور انہیں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کرنا بہت مشکل ھے ۔عام تعلیمی اداروں میں صرف لیکچر دے کر لیکچرر فارغ ھو جاتے ھیں۔معذور بچوں کی دیکھ بھال کرنا ھی بہت بڑی ذمہ داری ھے سپشل بچوں میں نابینا گونگے اور نفسیاتی طور پر بالکل معذور بچے ھوتے ھیں۔اس لئے یہاں کے ٹیچرز بھی خصوصی سلوک کے مستحق ھوتے ھیں۔خصوصی بچوں کو پڑھانے کا اہتمام بھی خاص ھوتا ھے مگر یہاں تو الٹی گنگا بہائی جاتی ھے سال 2010 میں محکموں والوں کو 50 فیصد الاؤنس دیا گیا مگر اسپشل ایجوکیشن والوں کو محروم رکھا گیا پھر وھی ھوا جو پاکستان میں ھوتا ھے جب مطالبے اپیلیں وغیرہ نہ سنی گئیں تو اسپشل ایجوکیشن کے ٹیچرز اور لیڈی ٹیچرز نے مظاھرہ کیا ۔صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنہ بھی دیا ۔ان لوگوں نے خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف سے خاص اپیلیں کیں۔وہ ایجوکیشن کے حوالے سے درد دل رکھتے ہیں مگر ان تک بات نہ پہنچنے دی جائے تو بات بنے ۔محکمہ خزانہ نے کئی دفعہ خادم اعلیٰ کو اپنی باتوں میں لگانے کی کوشش کی ۔ھماری بیوروکریسی اور انتظامیہ ایسا کیوں کرتی جب کہ صوبائی اسمبلی کے سپیکر رانا اقبال نے خاص طور پر خصوصی تعلیم کے لوگوں کی بات سنی ۔ان کی ہدایت پر ملک ندیم کامران،میاں آصف ،منظور موئل اور عامر ڈوگر نے مذکرات کئے جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ملازمین کے مطالبات جائز ہیں اس کے بعد مجتبی شجاع الرحمن اور ملک علی احمد نے وفد سے مذاکرات کئے اسپشل ایجوکیشن کی طرف سے میاں ریاض اور شہزاد ھارون بھٹہ نمائندگی کررھے ھیں۔پنڈی سے عصمت نیازی بھی رابط میں ھیں ۔میری گزارش خادم اعلیٰ سے ھے کہ وہ اس معاملے کے لیے ذاتی توجہ دیں ۔اج کل وہ ڈینگی مچھر کے تعاقب میں دن رات ایک کئے ھوئے ھیں۔اس معاملے میں بھی ڈاکٹروں کو موقع دیں کہ وہ از خود کچھ کر سکیں ۔کاموں میں بگاڑنے میں ھماری افسر شاھی بہت ماھر ھے ” زندہ باد میاں ریاض زندہ باد
===========================================