بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل

کپتان پاکستان ٹیم اور دنیائے کرکٹ کے صف اول کے بلے باز بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کیا جو اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل رہا۔

گزشتہ روز ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران بابر اعظم نے 103 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
بابر کے ون ڈے کیریئر کی یہ 17ویں جب گزشتہ 3 اننگز کے دوران مسلسل تیسری سنچری بھی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بابر اعظم نے ون ڈے کی مسلسل تین اننگز میں 3 سنچریاں اسکور کی ہوں۔

بابر اعظم نے اس سے قبل 2016 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی مسلسل تین اننگز میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ایک سے زیادہ مرتبہ مسلسل اننگز کے دوران تین یا زائد سنچریاں نہیں بناسکا۔