ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ایکشن پلان تیار ہے۔ڈپٹی کمشنر سائوتھ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی

بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاو¿ اور برساتی پانی کی نکاسی کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا آپس میں باہمی رابطہ انتہائی ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنرساو¿تھ
کراچی 9 جون ۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ عبدالستار عیسانی نے برساتی نالوں کی جاری صفائی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے ضمن میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ڈسڑکٹ ساو¿تھ کے مختلف علاقوں بشمول سولجر بازار ، حبیب پبلک اسکول ، کی پی ٹی ویئر ہائوس سٹی نالہ شاہین کمپلیکس،


آئی آئی چندریگر روڈ، حسرت موہانی روڈ نالہ، اسٹاک ایکسچینج زیروپوائنٹ سولجربازار نالہ صدر الیکڑونکس مارکیٹ نالہ، ریگل چوک تااکبر مارکیٹ نالہ، گلاس ٹاور کلفٹن نالہ، فریئیر روڈ لّلی برج نالہ، دو اور تین تلوار کلفٹن، شاہراہ عطار، شاہراہ سعدی اور بلاول چورنگی کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر کے ایم سی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے

افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر ساو¿تھ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاو¿ اور برساتی پانی کی نکاسی کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا آپس میں باہمی رابطہ انتہائی ضروری ہے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل


اور افرادی قوت کویقینی بنایا جارہا ہے انہو ں نے کہا کہ سیوریج و برساتی پانی کو پمپنگ کے ذریعے سمندر تک پہنچانا پڑتاہے اس کے علاوہ دیگراضلاع سے بھی مختلف نالے ضلع جنوبی کے نالوں میں شامل ہوجاتے ہیں لہذاکے الیکڑک پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھنے کو یقینی بنائے جبکہ واٹربورڈ انتظامیہ اپنے تمام پمپنگ اسٹیشنز کوورکنگ پوزیشن اوروہاں اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی موجودگی کو یقینی بنائے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ شاہراو¿ں اور علاقوں میں موجود کچرا کنڈیوں کی صفائی اورسڑکوں پر موجود کچرے کی صفائی کویقینی بنائے تاکہ کچرابارش کے پانی میں شامل ہوکر برساتی نالوں


اور مین ہولز میں چوکنگ کاباعث نہ بن سکے تمام چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر، کیچ پٹس کی صفائی،ٹوٹی ہوئی سلیبوں کی تبدیلی اور ڈی سلٹنگ کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،اگر برساتی نالوں کے اطراف کی دیواریں ٹوٹی ہوئی ہیں تو ان کی فوری مرمت

اور جہاں تجاوزات قائم ہوں انہیں فی الفورہٹایا جائے اور رین ایمرجنسی کے دوران تمام متعلقہ محکمے اپنے اسٹاف کی فیلڈ میں حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں اس ضمن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کہ جائے گی ۔ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کامزید کہنا تھا کہ ساحلی پٹی اور نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ایکشن پلان تیار ہے

======================================