لاہور کی خبریں

پریس ریلیز
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

پی ایم ایس پروبیشنرز کا پیف ہیڈ آفس کا مطالعاتی دورہ

لاہور 7جون: ( )مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایم پی ڈی ڈی) میں پی ایم ایس پروبیشنرز (BS-17)کی 11ویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے 40رکنی وفد نے آ ج پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت افشاں مشتاق (انسٹرکٹر -ایچ آر ایم)نے کی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم اور دیگر سینئر افسران نے وفد کے شرکاء کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام کی افادیت سے آگاہ کیا۔
وفد کو بتایا گیا کہ پیف 36اضلاع میں سات ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کے اشتراک سے 26لاکھ سے زائد مستحق طلباو طالبات کو مفت اور معیاری تعلیم مہیا کر نے میں سر گرم عمل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیف سے منسلک سکولوں میں پڑھنے والے طالب علموں کو نصابی کتب بھی پیف کی جانب سے مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
میٹنگ کے دوران شرکاء کو مانیٹرنگ کے نظام، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے طریقہ کار، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، پیف پارٹنرز کی پیمنٹس کے نظام، پیف پارٹنر سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے تربیتی ورکشاپس اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔میٹنگ کے دوران تمام شرکاء نے پیف کے تعلیمی منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ پیف کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل بہترین ماڈل ہے اور تعلیمی میدان میں پیف کی خدمات قابل ستائش ہیں۔میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء نے ایم ڈی پیف کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)صدرپنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اللہ رکھاگجر،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان کےمرکزی صدرحاجی ارشاداحمد کی قیادت میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں،الاؤنسز اور دیگر مراعات میں اضافہ کرانے، ملنےوالےمہنگائی الاؤنسز کومرج کرکے سکیلز ریوائیز کرانے،ٹائم سکیل،اپ گریڈیشن،چارج الاؤنس میں اضافہ،یکم مارچ سےرننگ بنیادی تنخواہ کا15فی ڈسپیرٹی الاؤنس جاری کرانے، ھاؤس رینٹ موجودہ گریڈز کے مطابق دلوانے،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس رقم کی ادائیگی اور پینشن میں کم از کم 50 فی صد اضافہ کرانے سمیت دیگرمطالبات پرمبنی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کےلیئے 8 جون بوقت 10بجےدن پریس کلب اسلام آباد کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور احتجاجی مارچ کرتےہوئےپارلیمنٹ ھاؤس اسلام آباد کےسامنےتاتسلیم مطالبات دھرنادیاجا ئےگا۔

٭٭٭٭سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بیادِ فیض مشاعرے کا انعقاد، صدارت امجد اسلام امجد نے کی جبکہ مہمان خصوصی مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی تھے ۔مشاعرے کے دوران جن شعرائ کرام نے اپنا کلام ہیش کیا ان میںڈاکٹر فخر عباس، انجم سلیمی، طاہر شاہیر، حمیدہ شائین، عباس طاہر اور فرحت عباس شاہ سمیت دیگر شامل تھے ۔ مشاعرے کے دوران سید سلمان گیلانی کے کلام پر اساتذہ اور طلبائ نے ان کی بھر پور پزیرائی کرتے ہوئے انھیں داد دی جبکہ مشاعرے کے اختتام پر پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے اپنی گفتگو میں شعرائ کرام کو سمز میں خوش آمدید کہاان کا کہنا تھا کہ لٹریچر ایک کثیف جزبے کا نام ہے جس سے انسان میں سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور آج میں اس مشاعرے میں طلبائ کی کثیر تعداد کو دیکھ کر خوش ہوں کہ یہ لوگ شعرائ کرام کو سننے اور داد دینے کے لیے یہاں موجود ہیں ۔مشاعرے کے اختتام پر شاعری کے مقابلہ میں جیتے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹکل سائنس کی طالبہ گلوکارہ حنا بتول نے موسیقار سجاد طافو کو اپنا استاد قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ سجاد طافو کی طرزوں میں موسیقی رس گھولتی ہے یہ اپنی طرزوں کے لیے غنائیت سے بھر پور الفاظ کا چنائو کرتے ہیں انھوں ملکہ ترنم نورجہاں کے کئی گیتوں کو اپنے سازوں سے آراستہ کیا جن کو سن کر ان کی بلند فنکارانہ عظمت کا احساس ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں حنا بتول نے لتا منگیشکر اور ملکہ ترنم نورجہاں کو آئیڈیل قرار دیتے ہوئے ان کے رنگ میں گلوکاری کرنے کو ترجیع دی۔