صدر زرداری کی مفاہمتی سیاست نے تمام مخالفین کے بیانات کو دفن کردیا، ناصر شاہ

کراچی (7 جون): صوبائی وزیربلدیات سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست سے پارٹی کو ضرب لگنے والے سیاسی
مخالفین کے بیانات آج دفن ہوچکے ہیں۔ ناصر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر آصف زرداری نے تاریخ کی بڑی اتحادی


حکومت بناکر مفاہمت کی سیاست کا جھنڈا گاڑا ہے، ابھی وفاق میں 8 جماعتیں اور 4 آزاد ارکان اتحادی حکومت میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہید محترمہ کے فلسفے کو صدر زرداری نے کامیاب بنایا ہے جو صرف صدر زرداری کا شیوا ہےاورسیاسی مخالفیں کا


مفاہمت کی سیاست سے پارٹی کو نقصان پہچانے کا بیان بلکل غلط ثابت ہوچکا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مفاہمت سے آج پیپلزپارٹی کا وفاق ہی نہیں بلکہ پنجاب کی حکومت میں بھی حصہ ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں سے حکمرانوں کو سڑکوں پر


اور ا پوزیشن کو اقتدار میں لانا یہی مفاہمت کی سیاست کا کمال ہے، آج صدر زرداری کی مفاہمت کی سیاست سے ملک بحرانوں سے نکل رہا ہے۔
============================
وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمۂ بلدیات کے افسران کے ساتھ اجلاس۔

محکمۂ بلدیات کے تمام پینڈنگ کیسز جلد مکمل کئے جائیں ۔
سید ناصر حسین شاہ ۔

کراچی 07 جون 2022ء
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمۂ بلدیات کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس آج سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ اور دیگر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ہدایات دیں کہ محکمۂ بلدیات کی تمام ترقیاتی اسکیمیں جلد مکمل کی جائیں اور پینڈنگ کیسز بھی جلد حل کئے جائیں اور اس ضمن میں جو افسران سستی، کوتاہی یا غفلت کے مرتکب ہوں ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے تجربات کی روشنی میں آئندہ مالی سال میں اسکیموں کی بروقت تکمیل کے لئے پیشگی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

ہینڈ آؤٹ نمبر (ایس۔اے۔این)

=====================================