انتظامیہ و بلدیاتی ادارے ضلع وسطی کے عوام کو بہتر شہری سہولیات مہیاکرنے میں مصرفِ کار۔ ممکنہ بارش کے سبب عوام کو جان و مال کے نقصان سے بچانے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی۔ نئی نسل کو مستقل معذوری سے بچانے کے لئے لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طہٰ سلیم ڈسٹرکٹ ڈی مولیشن کمیٹی کے چئیرمین مقررکردئے گئے

انتظامیہ و بلدیاتی ادارے ضلع وسطی کے عوام کو بہتر شہری سہولیات مہیاکرنے میں مصرفِ کار۔
ممکنہ بارش کے سبب عوام کو جان و مال کے نقصان سے بچانے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی۔
نئی نسل کو مستقل معذوری سے بچانے کے لئے لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طہٰ سلیم ڈسٹرکٹ ڈی مولیشن کمیٹی کے چئیرمین مقررکردئے گئے
گلبر گ زون میں SBCA کی اسسٹنٹ کمشنر دادن خان لاشاری کی نگرانی میں ناجائز تعمیرات کے خلاف کاروائی۔
تجاوزات، عطائی ڈاکٹروں، غیر قانونی چارجڈ پارکنگ، منافع خوری اور مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن۔
ضلع وسطی کے عوام کو پولی تھین بیگ کے استعمال سے پرہیز کرنے کی ہدایت 15جون ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔
100پارک پروجیکٹ کے تحت 25 خستہ حال پارکوں کو دوبارہ خوبصورت بناکر عوام کے لئے کھول دیاگیا۔
ضلع وسطی کے تمام اضلاع میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کی مسلسل کاروائیاں جاری۔
مورخہ 07 / جون2022 ؁ء
کراچی ( ) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طہٰ سلیم کی ہدایت پر ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے عوام کو بہتر شہری ماحول، سہولیات اور خوشگوار شہری زندگی مہاکرنے کی جدو جہد میں دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ڈسٹرکٹ ڈی مولیشن کمیٹی کے


چئیرمین ڈپٹی کمشنرطہٰ سلیم نے غیرقانونی تعمیرات کی انہدامی کارروائی کا معائنہ کیا۔ عزیز آبادبلاک 13فیڈرل بی ایریا میں غیر قانوی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارت کو SBCAٖٓافسران کے ہمرا ہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرک دادن خان لاشاری کی نگرانی میں منہدم کرادیا گیا۔ جبکہ شعبہئ صحت، بی اینڈ آر، انسدادِ تجاوزات، اور دیگر شعبہ جات متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی اپنے اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے می سرِ دست ممکنہ مون سون بارشوں سے عوام کی جان ومال کو نقصان سے بچانے کے لئے ضلع وسطی کے برساتی نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے،


جبکہ نئی نسل کو مستقل معذوری سے بچانے کے لئے پولیو فری ضلع وسطی تحریک کے تحت گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جبکہ عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری میڈیکل سینٹرز کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے۔ مہنگائی کے عفریت کوخلاف ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم کے دوران ضروریاتِ زندگی کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عوام کو سستی تفریح مہیاکرنے کے لئے100پارک پروجیکٹ کے تحت اب تک 28 سے زیادہ خستہ حال پارکوں کو تزئینِ نو اور آرائش کے بعد


عوام کے لئے کھول دیاگیا۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف SBCAکی ٹیم کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کاروائی جاری ہے۔ ضلع وسطی میں کئی ناجائز تعمیر شدہ عمارتوں کو منہدم کیاجاچکاہے۔ عوام کو شاپنگ سنٹرز کے قریب پارکنگ کے معاملات میں پریشانی سے بچانے کے لئے غیر قانونی چارجڈ پارکنگ ایریاز کو ختم کردیاگیا ہے۔ مذکورہ تمام کارروائیا ں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ضلع وسطی کو کراچی کا بہترین اور ماڈل ضلع بنانے کے منصوبے کا حصہ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ جلد ہی ضلع وسطی کے عوام شہری زندگی میں ایک مثبت انقلاب سے بہر مند ہونگے۔

عالمگیر سیفی
پبلک ریلیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
===============================