کیس جیتنے کی خوشی یا لذیز پکوان؟ جانی ڈیپ کی 50 ہزار پاؤنڈ ٹپ

جانی ڈیپ اور جیف بیک نے برمنگھم کے ایک ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد ہزاروں پاؤنڈ ٹپ دے کر ویٹرز کو حیران کردیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق دونوں سلیبرٹیز نے 50 ہزار پاؤنڈ ( ایک کروڑ 25 لاکھ 88 ہزار) ٹپ دی۔

ڈیپ اور جیف ریستوران میں بھارتی پکوان سے لطف اندوز ہوئے، کاک ٹیل اور شیمپین نوش کی۔

بھارتی ریستوران کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ ہم نے جانی ڈیپ اور جیف بیک کی میزبانی کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے اور میری ٹیم کے لیے بہترین تجربہ تھا جس کا شاید دوبارہ موقع نہ ملے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جانی ڈیپ کو کھانا اتنا پسند آیا کہ انہوں نے کچھ کھانا پارسل کروایا اور اپنے ساتھ ہوٹل لے گئے۔

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل حال ہی میں ختم ہوا ہے، 6 ہفتے جاری رہنے والا ٹرائل امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں ہوا۔

جانی ڈیپ اپنے حق میں فیصلہ آنے پر 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ جیت گئے ہیں۔

کیس ختم ہونے کے بعد اداکار کو کئی عوامی مقامات پر دیکھا گیا، جانی ڈیپ نے برطانیہ جا کر معروف گٹارسٹ جیف بیک کے ساتھ کنسرٹ بھی کیا۔