دھمکی آمیز خط کے باوجود سلمان خان شوٹنگ پر نکلنے کیلئے تیار

بھارتی فلم اسٹار سلمان خان دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود شوٹنگ پر نکلنے کے لیے تیار ہیں۔

خبروں میں رہنے والے سلمان خان اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب انہیں دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔
مذکورہ خط کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا جبکہ اس کے بعد سے بالی ووڈ سلطان اور ان کے والد کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا تھا۔

اس تمام صورتحال کے باوجود سلمان خان کو دوپہر میں کہیں سے واپس اپنے گھر آتے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان اپنی نئی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کے سلسلے میں جلد حیدرآباد کے لیے روانہ ہوں گے۔