انگلش کاؤنٹی: نسیم شاہ کو والد کی بیماری کے باعث واپسی کی اجازت مل گئی

گلوسٹرشائر کاؤنٹی نے والد کی بیماری کے باعث پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کو وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔
لندن سے جاری بیان میں گلوسٹرشائر کاؤنٹی نے کہا کہ نسیم شاہ مشکل وقت میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

گلوسٹرشائر نے والد کی بیماری کے باعث نسیم شاہ کو وطن واپس جانے کی اجازت اس امید کے ساتھ دی ہے کہ جب ممکن ہوا فاسٹ بولر واپس لوٹ آئیں گے۔

انگلش کاؤنٹی نے نسیم شاہ اور اُن کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔