مراد علی شاہ نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر کہا کہ…………

یاسمین طہ
===============


وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی سفارش اور مرکزی کابینہ کی منظوری سے گریڈ 21 کے سینیئر پولیس افسر موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ واضع رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو دعا زہرہ کو عدالتی حکم کے باوجود پیش کرنے میں ناکامی پر عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا.


جس کے بعد سندھ حکومت نے غلام نبی میمن کو صوبائی پولیس کا سربراہ بنانے کے لیے وفاق سے سفارش کی تھی۔ بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو جلد تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم رہنماوں سے گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کر دیا جائے


گا۔ذرائع کے مطابق بلاول ہاوس کے اجلاس میں اتفاق ہوا ہے کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم کا نامزد کردہ ہو گا، ایڈمنسٹریٹر کے لیے ایم کیو ایم ایک دو روز میں نام سندھ حکومت کو دے گی۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے نام پر غور شروع کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی رکن عبدالوسیم اور ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام زیر غور ہے،


عبدالوسیم ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بعض رہنماؤں نے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام تجویز کیا، ڈاکٹر سیف الرحمان پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر سندھ ہیں۔ڈاکٹر سیف الرحمان سابق میونسپل کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی بھی رہ چکے ہیں۔ عبدالو سیم ایڈمینسٹریٹر کے مضبوط امیدوار مانے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک جدید ترین ریسکیو 1122 سروس کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سندھ بھر میں فائر بریگیڈ سروس ٹراما سینٹرز سے منسلک کرکے ”ریسکیو، ریلیف اور بحالی پر مبنی مکمل پیکج” بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے ایک نئی ایمبولنس سروس کا آغاز کیا ہے جو کہ سندھ میں جدید ترین ریسکیو 1122 سروس کے


قیام کی جانب پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو ہنگامی ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں شہر میں 230 میں سے 50 ایمبولینسز شروع کی جا رہی ہیں اور بعد میں انکی خدمات کو صوبے کے دیگر ڈویژنوں اور اضلاع میں بڑھایا جائے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اگلے مرحلے میں ریسکیو 1122 کی خدمات کے موثر استعمال کو مربوط اور یقینی بنانے کیلئے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کرنا ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ریسکیو اسٹیشنزکو بڑھانے کی تجویز پر ورلڈ بینک کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے ، انشاء اللہ جلد ہی یہ سروس صوبے کے باقی 24 اضلاع میں بھی فعال کردی جائے گی۔ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ ریسکیو سروس 1122 کو مکمل ریسکیو اور بحالی کے لیے فائر بریگیڈ کی خدمات اور ٹراما سینٹرز کی


خدمات سے منسلک کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے240 میں 16 جون کوضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 240 میں کل 309 پولنگ اسٹیشنز کا قیام کیا گیا ہے جنہیں پہلے ہی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔پولنگ اسٹیشنز میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 203 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت کو مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر کراچی کے 41 بڑے اور 514 چھوٹے برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں بیک وقت 21 مقامات پر نالے صاف کئے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹے نالوں کی صفائی کا عمل بھی مسلسل جاری ہے تاکہ مون سون سیزن سے قبل ان نالوں کی صفائی کو مکمل کرلیا جائے اور برساتی پانی سڑکوں پر جمع نہ ہو، تفصیلات کے مطابق نالوں کی صفائی کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی بڑے برساتی نالوں کی صفائی بھاری مشینری اور تربیت یافتہ لیبر کے ساتھ شروع کردی گئی ہے


، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نالوں کی صفائی سے متعلق ٹھیکیداروں کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ وہ نالے کی صفائی مکمل ہونے کے بعد اگلے تین ماہ تک اس کی صفائی کے ذمہ دار ہوں گے بصورت دیگر ان کے بقایا جات روک لئے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سندھ حکومت عدالتی احکامات کے منافی لوکل باڈیز الیکشن کرانے جارہی ہے۔ مراد علی شاہ نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کی جائے گی اور بلدیاتی قانون میں ترامیم کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کروائے جارہے ہیں۔

===============================