جیکب آباد سے اہم خبریں۔


جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ پروفیسر نظام الدین میمن نے اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ضلعی رہنما اور جماعت اسلامی کے دل و جان سے ہمدرد لالا محمد ایوب پٹھان کے اچانک انتقال پر ان کے آبائی شہر جیکب آباد شہر میں مرحوم کے بیٹوں، بھائیوں اور دیگر سوگواروں و لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ اس موقع پر موجود دیگر افراد جن میں انجینئر اعجاز میمن، احمد علی بروھی صدر ضلعی کامرس آف چیمبر،اور محمد اکرم ابڑو صدر شہری اتحاد شریک تھے، پروفیسر نظام الدین میمن کا کہنا تھا کہ لالا ایوب پٹھان 1973 جیسے سخت سیاسی کشمکش والے حالات میں اسلامی جمعیت طلبہ کے نڈر، بھادر، شجاعت سے لبریز اور فکر و نظریہ سید ابوالاعلیٰ مودودی رحہ سے سرشار ساتھیوں میں سے ایک تھے جو ہر وقت اسلامی انقلاب کیلیئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے. پروفیسر نظام الدین میمن کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ لالہ مرحوم کی کمی اہل ایمان افراد کو ایک طویل عرصے تک بہت محسوس ہوتی رہے گی۔


جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں ایمبولینس ڈارئیورں کا سول ہسپتال ملازمین پر بھتہ طلب کرنے کا الزام،پریس کلب کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پریس کلب کے سامنے نجی ایمبولینس ڈرائیوروں ہزا ر خان اور عبدالرزاق لاشاری نے احتجاج کرتے ہوئے سول ہسپتال کے ملازمین پر بھتہ طلب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال کے ملازم اعجاز اور پرویز مریض کو لے جانے کے لئے ایک ہزار بھتہ وصول کررہے ہیں نہ دینے پر ہسپتال میں کھڑے ہونے نہیں دیا جاتابالا حکام اس کا نوٹس لیکر سول ہسپتال عملے کی زیادتیوں پر کاروائی کی جائے بصورت دیگراحتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔


جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں فورس لوڈشیڈنگ،سیکیور فیڈر پر بھی اعلانیہ غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹوں بجلی بند،گرمی کی ماری عوام بجلی کی بندش سے بے حال تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں شدید گرمی کے باوجود سیپکو کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا ہے گرڈ حکام کے مطابق پی ڈی سی سکھر کی جانب سے سیکیور فیڈر پر بھی فورس لوڈشیڈنگ کرائی جا رہی ہے اسکے علاوہ شہر کے متعدد فیڈر پر اعلانیہ 8گھنٹے لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے قیامت خیز گرمی میں سیپکو کی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال ہو گئی ہے


،سب سے زیادہ ریکوری دینے والے اور سیکیور فیڈر پر بھی چار گھنٹے اعلانیہ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی بھی شکایات ہیں سٹی ون فیڈر کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ریکوری والے فیڈر پر سیپکو کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زیادتی ہے چیف سیپکو اور وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر وزیر اعظم شہباز شریف،سیپکو کے چیف سےنوٹس لیں۔
=================================================