پاکستان پیپلڑپارٹی لیڈیزونگ کی ڈویزنل رہنما ایم پی اے ہیرسوھو نے اس کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے اس کے چچا ابراھیم سوھو کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد اسے تنقید کا نشانہ بنایاجانا غلط ہے

سجاول: پاکستان پیپلڑپارٹی لیڈیزونگ کی ڈویزنل رہنما ایم پی اے ہیرسوھو نے اس کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے اس کے چچا ابراھیم سوھو کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد اسے تنقید کا نشانہ بنایاجانا غلط ہے ،


ہرشخص اپنے قول و فعل کا ذمہ دار ہے چچاکے کسی فعل سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وہ ذاتی طورپر سیاست کو عبادت سمجھ کر عوامی خدمت کرتی ہیں اور سجاول ، بٹھورو کی عوام اس کے کردار کو جانتے ہیں اور انہیں عزت دیتے ہیں


، اس لئے سوشل میڈیاپر اس واقعے کو ان سے منسوب کرنے کے بجائے حقائق کو نظر میں رکھاجائے ، انہوں نے اپنے چچا ابراہیم سوھو سے مکمل لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے قول وفعل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
=======================