جیکب آباد کی خبریں

جیکب آباد :رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں لاکھوں کی ادویات زائد والمعیاد کرکے جلانے کا معاملہ،اینٹی کرپشن نے دوبارہ تحقیقات شروع کر دی،جمس کے اسٹور کیپر سمیت دیر کراچی طلب،ملوث ملازمین میں کھلبلی،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں لاکھوں روپے کی مالیت کی ادویات زائد المعیاد کرکے جلانے کے معاملے پر اینٹی کرپشن میں تحقیقات دوبارہ شروع کر دی ہے اس حوالے سے جمس کے اسٹور کیپر سمیع ابڑو،ڈاکٹر عصمت اور دیگر کو اینٹی کرپشن نے بیان رکارڈ کرنے کے لئے کراچی طلب کیا ہے جس کے بعد ملوث ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے اس سلسلے میں رابطے پر ڈائریکٹر جمس غلام حسین بروہی نے بتایا کہ یہ معاملہ میری تعیناتی سے قبل کا ہے متعلقہ ملازمین کو اینٹی کرپشن نے کراچی طلب کیا ہے 2018میں ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ کے دور میں جو دوازائد المعیاد ہوئی اس میں وینٹولین،ریمیکٹال اور دیگر ادویات شامل ہیں جن کی مالیت 27لاکھ سے زائدبتائی جاتی ہے معاملے کی تحقیقات کے لئے سیکریٹری صحت نے 20جنوری 2020کو ایک نوٹیفیکیشن کے تحت ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن ون، ڈپٹی سیکریٹری بجٹ اور او ایس ڈی تھری پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس کی انکوائری رپورٹ بھی دبا دی گئی۔

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد کی سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آتشزدگی،سارا سامان جل کر خاکسترتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گزرشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نیتیجے میں آپریشن تھیٹر میں لگا ائیر کنڈیشن،بیڈ،طبی آلات اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا،اطلاع پر فائر برگیڈنے پہنچ کر آگ بجھائی،اور دیگر وارڈس کو جلنے سے بچا لیا،اس سلسلے میں رابطے پر سول ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر انیس سنجرانی نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر میں لگے اے سی سے ہونے والے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی جس کے باعث پورا آپریشن تھیٹرجل کر تباہ ہو گیا ہے یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہسپتال کی او ٹی سے اے سی اور دیگر قیمتی سامان چور ی ہو گیا تھا جبکہ سول ہسپتال میں چوکیدار مقرر ہیں اور پولیس چوکی بھی قائم ہے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں ٹیکسی ڈرائیوروں کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،ڈی سی چوک پر دہرنا،سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹیکسی ڈرائیوروں نے ٹیکسی اسٹینڈ سے اقبال منجھو،راجا ڈہر،در محمد کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھے گئے انکے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے آئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے تو عوام پر ظلم کے پھاڑ توڑ دئے ہیں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے معاشی طور پر سخت پریشانی کا شکار ہیں اور مہنگائی کی وجہ سے روزگار سے بھی محروم ہو گئے ہیں آئے روز پیٹرول بم گر اکر ذہنی مریض بنا دیا گیا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے۔

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جے یو آئی کے بلدیاتی انتخابات کے میونسپل کمیٹی جیکب آباد میں 20 سے 17 حمایت یافتہ وارڈ کونسلر مقابلہ کرینگے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت تین نامزدگی فارم واپس لئے ، اب بھی من پسند عملہ اور پولنگ مقرر کی جا رہی ہیں، جو قبول نہیں. جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کا خطاب،تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ پورے ضلعے میں جے یو آئی کے امیدوار دھمکی دھونس پولنگ سے قبل داھاندلی کی سازشوں کے باوجودبلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیکر کامیابی حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارک پور،میرپور بختیارپور، ٹھل،جیکب آباد کے مختلف وارڈس میں منعقد اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کی میونسپل کامیٹی میں جے یو آئی کے 17اور تین حمایت یافتہ امیدوار مقابلا کررہے ہیں،بلدیہ جیکب آباد کے وارڈ س پر الیکشن میں میں حصہ لینے والے امیدواروں میں بھادر رہنما مولانا عبدالجبار رند، انجینئر حماداللہ انصاری،محمد خیر سومرو، حامد علی حیدری، حاجی نذیر احمد مینگل، مجاہد عبدالغفار بروہی، عبدالرحیم سومرو، سیفل خان گوپانگ، فقیر عابد علی سبایو، نوجوانوں میں نور خان چہجن، شفیق احمد سومرو محمد موسیٰ مہر، تاج محمود امروٹی،امتیاز قاضی، قاری نعیم اللہ لاشاری اور دیگر شامل ہیں، ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ من پسند عملہ اور پولنگ اسٹیشنز کو مقرر کیا جارہا ہے جو کسی صورت میں قبول نہیں، عوام کتاب کو ووٹ دیکر کامیاب کریں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں۔