قصور کی خبریں

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*

قصور مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی، 1 خاتون اغوا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں ڈہولن ہٹھاڑ کے رہائشی ناصر رشید کی بیوی حمیرا ناصر اپنے ہمسایہ کے گھر سے آٹا لینے کیلئے جا رہی تھی ملزم ہارون الرشید نے زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جسکی حالت غیر ہونے پر گاوں کے قریب ویرم چوک میں پھینک کر فرار ہوگیا۔اسی طرح نواحی گاؤں اولکھ ہٹھاڑ کے رہائشی محمد سلیم کی بیٹی مہوش سلیم کو رشید سمیت 5 افراد زبردستی اغوا کر لے گئے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور میں میٹرک کیطلبہ وطالبات میں مقابلہ برین آف قصور منعقد ھوا جس میں 2200 سٹوڈنٹس نے حصہ لیا اور نجی سکول علامہ اقبال سکول کے طالب علم نے برین آف قصور کا اعزاز اپنے نام حاصل کر لیا۔قصور میں نجی کالج کے زیراہتمام برین آف قصور کے لیے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ پیاس کالج کے زیراہتمام ہونے والے مقابلے میں تقریبا 2200طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ علامہ اقبال سکول کے طالب علم نعمان اکرم نے مقابلہ جیت کر برین آف قصور بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پیاس کالج قصور میں طلبہ وطالبات کے اعزاز میں تقریب کا انتظام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی اے۔ ڈی۔ سی۔ جی قصور اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جناب عبدالغفار ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ و ہی طالب علم منز ل تک آسانی سے پہنچ جاتے ہیں، جو محنت اور جذبے سے اپنی منزل کیحصول کیلئے کوشش کرتے ہیں۔آخر پر برین آف قصور بننے پر نعمان اکرم کو موٹر سائیکل اورباقی سٹوڈنٹس کو نقد انعام سے نوازا گیا۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور مخالفین کا غریب محنت کش پر آہنی راڑوں ڈنڈوں سوٹوں سے بہیمانہ تشدد محنت کش شدید زخمی تفصیلات کے مطابق نذیر احمد نے تھانہ صدر قصور میں درخواست دی کہ میں کمال چشتی موڑ سے دین گڑھ کی جانب جارہا تھا کہ ابرار حسین,فخر وغیرہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب روک کر مجھے راڑوں ڈنڈوں سوٹوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نذیر احمد کی چار پسلیاں اور بازو بھی فیکچر ہوگیا ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہو?ے فرار ہوگ?ے نذیر احمد کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا دوسری جانب مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو?ی تعاون نہیں کررہی ڈی پی او قصور آ?ی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب ہمیں انصاف فراہم کریں

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور کے گردو نواح میں ڈکیتی و چوری کی دو مختلف وار داتوں نے ڈاکوؤں اور چوروں نے لاکھوں روپے کی نقدی. موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق مصظفی آباد میں ثاقب رشید کی موبائل شاپ پر دو مسلح ڈاکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر 95 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔ الہ آباد میں فیاض احمد گود ام سے یونس وغیرہ نے ہزار روپے کا کیمیکل چوری کر لیا پولیس مصروف کاروائی ہے۔