سوشل میڈیا اسٹار کلی پال پر بھی علی ظفر کے گانے کا بخار چڑھ گیا

افریقی ملک تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال کی پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال ایک اور ویڈیو کے ساتھ انسٹاگرام پر واپس آئے ہیں اور اس بار انہوں نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کے مقبول ترین گانے پر اپنی بہن کے ساتھ لِپ سِنگ کی ہے۔
یہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا گانا ’جھوم‘ ہے اور اگر آپ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں تو آپ کو اس گانے کی مقبولیت کا علم ہوگا۔

علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ کا بخار اب تنزانیہ تک پہنچ گیا ہے جہاں کلی پال نے اپنی بہن نیما کے ساتھ لِپ سِنگ کی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں انٹرنیٹ سنسیشن کلی پال کے تاثرات توجہ کا مرکز بن گئے، اور صارفین نے یہ کلپ بہت پسند کیا۔

کلی پال نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ کو ’ماسٹر پیس‘ قرار دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ پر کلی پال کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوئے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔