رافیل نڈال اور کیسپر رُڈ فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

اسپین کے رافیل نڈال اور ناروے کے کیسپر رُڈ (Casper Ruud) نے فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

لاسٹ فور میچ میں نڈال کے جرمن حریف الیگزینڈر زیوریف ٹخنے کی انجری کے سبب ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ دوسرے سیٹ میں گیند پر جھپٹتے ہوئے ان کا پیر مڑگیا تھا، انہیں وہیل چیئر پر کورٹ سے باہر جانا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق رافیل نڈال 14 ویں بار فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچے ہیں اور نڈال اب تک 13 مرتبہ فرنچ اوپن جیت چکے ہیں۔