فخر زمان کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کیپ موصول ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان کو ایک اور اعزاز مل گیا، انہیں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کیپ موصول ہو گئی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اوپننگ بیٹر فخر زمان کو گزشتہ سال ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا تھا۔
اب فخر زمان کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کیپ موصول ہوگئی ہے۔

اس موقع پر جارح مزاج اوپنر کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز ہے، کیپ ملنے پر وہ خوش ہیں اور آئی سی سی کے شکر گزار بھی ہیں۔