میرپورخاص سے بہت سی اہم خبریں۔

میرپورخاص == تحسین احمد خان === پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پی ٹی آئی اور سول سوسائٹی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، سول سوسائٹی کے واجد لغاری نے اپنی گاڑی فروخت کیلئے پریس کلب کے سامنے کھڑی کر دی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالرزاق سومرو، عزیز لغاری، کنول اعجاز رندھاوا اور سول سوسائٹی کی جانب سے واجد لغاری، مسعود عباس، منظور میمن اور دیگر کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں تھی تو مہنگائی کے خلاف بہت شور شرابا کیا کرتے تھے لیکن اب وہ حکومت میں آ کر روزانہ عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے ایک ہفتے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ اور بجلی کے یونٹ میں آٹھ روپے اضافہ کر کے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا ہے انھوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ سول سوسائٹی کے واجد لغاری نے احتجاجاً اپنی کار فروخت کیلئے پیش کر دی٭٭
=========================


میرپورخاص== تحسین احمد خان === میرپورخاص میں پانچ کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جانے سڑک میں انتہائی غیر معیاری مٹیریل کا استعمال کیا جانے لگا، سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب شاہ جیلانی کی جانب سے منظور کرائی جانے والی اسکیم میں کچی اور بڑی سائز کی روڑی کا استعمال کیا جا رہا ہے، پراونشل ہائی وے کے ایکسین نے چار ارب کے ترقیاتی کام کروائے لیکن آج تک کسی بھی ترقیاتی اسکیم کا معائینہ تک نہیں کیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے گلشن حیدر میں سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب شاہ جیلانی کی جانب سے منظور کروائی گئی پانچ کروڑ کی لاگت سڑک کی تعمیر میں انتہائی غیر معیاری مٹیریل کا استعمال کیا جا رہا ہے سڑک کی تعمیر میں سائز سے بڑی اور کچی روڑی کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی درست طریقے سے پریسنگ بھی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ پہلی بارش میں سڑک کھنڈر بن جائے گی اور بارش میں پانچ کروڑ روپے بہہ جائیں گے اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ پراونشل ہائی وے کے ایکسن قاضی عاصم میرپورخاص میں اپنے دفتر میں کم ہی آتے ہیں اور جب آتے ہیں تو ڈاک پر دستخط اور ٹھیکیداروں سے لین دین کر کے لوٹ جاتے ہیں
موصوف نے اپنی تعیناتی کے دوران چار ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کروا کر 18 فیصد کے حساب سے 72 کروڑ کی کمیشن وصول کر چکے ہیں علاقے کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب شاہ جیلانی سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کا نوٹس لے کر ٹھیکیدار اور ایکسین کے 6خلاف کاراوئی کی جائے٭٭
===============================


میرپورخاص == تحسین احمد خان === تعلقہ سندھڑی میں پسٹل صاف کرنے کے دوران گولی لگنے سے ایک خاتون سخت زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کو نازک حالت میں حیدر آباد لے جانے والی ایمبولنس کو بھی حادثہ ڈرائیور اورسمیت دو افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق تعلقہ سندھڑی کے گوٹھ کمال مری میں پسٹل صاف کرنے کے دوران اچانک گولی چلنے سے بیس سالہ لڑکی لیلہ مری سخت زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں سے طبی امداد کے بعد نازک حالت میں حیدر آباد منتقل کرنے کے دوران مریض لے جانے والی ایمبولنس کو کسانہ موری کے قریب حادثہ پیش آنے کے باعث ایمبولنس کا ڈرائیور خالد، اور مریضہ کے ساتھ جانے والے شخص وارث زخمی ہو گیا ہے٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ایپکا ضلع میرپورخاص کی جانب سے ڈائریکٹر اسکول ایجو کیشن میرپورخاص ریجن میں 54 ملازمین کو ترقی ملنے کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا سندھ کے مرکزی جنرل سیکریٹری اشرف بوزئی نے کہا کہ آج کی تقریب خوشی کی علامت ہے جن ملازمین کو ترقی دی گئی یہ ان کا حق تھا اس دور میں کسی کو انکا حق ملنا ایک آسان کام نہیں ہے اس کا ادارے کے مخلص اور انصاف پسند افسران کو کریڈٹ جا تا ہے اس وقت سندھ سیکریٹریٹ میں ملازمین کی ڈی پی سی کا کیس پینڈنگ میں ہے اب تک ڈی پی سی نہیں بٹھائی گئی ہے اس حوالے سے ایپکا نے چیف سیکریٹری کو شکایت بھی کی ہے انھوں نے کہا کہ ملک سیاسی جھگڑوں کے باعث افراتفری کا شکار ہے جس کا تمام بوجھ غریب اور چھوٹے ملازمین پر ہے مہنگائی عروج پر ہے 8جون 2022جو کراچی میں ایپکا کی جانب سے بجٹ سمینار منعقد کیا جائے گا جس میں مہنگائی کے حساب سے ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا تقریب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری میرپورخاص دیدار حسین جلبانی نے کہا کہ ہمارا یہ ڈائریکٹوریٹ پورے سندھ میں ایک مثالی رہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اس ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے کا موقع ملااور میرے ہی دور میں ان ملازمین کو ترقی دی گئی ہے تقریب سے گسٹاکے ضلعی صدر گل حسن لاشاری، میر محمد پالاری، محمد بچل وسان، سہیل میمن، نواز ہوت، رئیس احمد اور صلاح الدین نے بھی خطاب کیا ٭٭

میرپورخاص (این این آئی) گلبرگ ٹاؤن میں رکن قومی اسمبلی سیدعلی نوازشاہ کی اسکیم میں اسٹریٹ 4 کے تعمیر شدہ روڈ کی درستگی اور جائزہ لینے پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئر سراج نظام شیخ کی ھدایت پر ایس ڈی او صدام حسین برڑو نے سب انجینئر اور عملہ کے ہمراہ دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ممتاز صحافی MUJ کے سینئر نائب صدر اور گلبرگ ٹاؤن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی سابق صدر ایڈوکیٹ احمد سعید قائم خانی اور دیگر اہل علاقہ سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ تعمیرات میں بوجہ رہ جانے والی کمی کوتاہی کو جلد دور کردیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی اسکیم میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مخصوص فنڈ اور منظور شدہ ٹینڈر کے مطابق ہی ٹھیکیدار سے کام کرایا گیا ہے تاہم نئے روڈ کو خشک ہونے کیلئے چندماہ درکار ہوتے ہیں ٭٭


میرپورخاص == تحسین احمد خان === پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ ڈویژن میرپورخاص کا مقامی روزنامہ کے مینیجنگ ایڈیٹر آصف حمید کے انتقال پر تعزیت -پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ ڈویژن میرپورخاص کے چیئرمین محمد اسماعیل خلجی،وائیس چیئرمین شہزاد خان،صدر ملک لیاقت علی،سینئر نائب صدر اشفاق احمد اشفی،ملک صادق حسین کھتری،خلیل احمد غوری،خلیل اللہ خان،حاجی اجلان دھلوی،بلال رند، ضلعی صدر عزیز خان یوسفزئی،نائب صدر محمد اقبال سولنگی،ملک عنان،ملک اویس،ملک اویس رضا اور دیگر نے روزنامہ پروان کراچی کے مینجنگ ایڈیٹر آصف حمید کے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی٭٭


میرپورخاص == تحسین احمد خان === پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پی ٹی آئی اور سول سوسائٹی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، سول سوسائٹی کے واجد لغاری نے اپنی گاڑی فروخت کیلئے پریس کلب کے سامنے کھڑی کر دی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالرزاق سومرو، عزیز لغاری، کنول اعجاز رندھاوا اور سول سوسائٹی کی جانب سے واجد لغاری، مسعود عباس، منظور میمن اور دیگر کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں تھی تو مہنگائی کے خلاف بہت شور شرابا کیا کرتے تھے لیکن اب وہ حکومت میں آ کر روزانہ عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے ایک ہفتے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ اور بجلی کے یونٹ میں آٹھ روپے اضافہ کر کے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا ہے انھوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ سول سوسائٹی کے واجد لغاری نے احتجاجاً اپنی کار فروخت کیلئے پیش کر دی٭٭

میرپورخاص== تحسین احمد خان === میرپورخاص میں پانچ کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جانے سڑک میں انتہائی غیر معیاری مٹیریل کا استعمال کیا جانے لگا، سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب شاہ جیلانی کی جانب سے منظور کرائی جانے والی اسکیم میں کچی اور بڑی سائز کی روڑی کا استعمال کیا جا رہا ہے، پراونشل ہائی وے کے ایکسین نے چار ارب کے ترقیاتی کام کروائے لیکن آج تک کسی بھی ترقیاتی اسکیم کا معائینہ تک نہیں کیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے گلشن حیدر میں سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب شاہ جیلانی کی جانب سے منظور کروائی گئی پانچ کروڑ کی لاگت سڑک کی تعمیر میں انتہائی غیر معیاری مٹیریل کا استعمال کیا جا رہا ہے سڑک کی تعمیر میں سائز سے بڑی اور کچی روڑی کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی درست طریقے سے پریسنگ بھی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ پہلی بارش میں سڑک کھنڈر بن جائے گی اور بارش میں پانچ کروڑ روپے بہہ جائیں گے اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ پراونشل ہائی وے کے ایکسن قاضی عاصم میرپورخاص میں اپنے دفتر میں کم ہی آتے ہیں اور جب آتے ہیں تو ڈاک پر دستخط اور ٹھیکیداروں سے لین دین کر کے لوٹ جاتے ہیں
موصوف نے اپنی تعیناتی کے دوران چار ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کروا کر 18 فیصد کے حساب سے 72 کروڑ کی کمیشن وصول کر چکے ہیں علاقے کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب شاہ جیلانی سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کا نوٹس لے کر ٹھیکیدار اور ایکسین کے 6خلاف کاراوئی کی جائے٭٭
=====================================