لاڑکانہ کے چانڈکا سول اسپتال میں آنکھوں کی پہلی ایمرجنسی کا آغاز کردیا دیا، مخلتف نوعیت کی اہم تشخیص کے لیے کروڑوں روپئے کی لاگت سے نئی مشینری نصب کر دی گئی ہے، آنکھوں کے علاج کی یہ سہولیات بالائی سندھ میں سوائے لاڑکانہ کے کہیں نہیں

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان

لاڑکانہ کے چانڈکا سول اسپتال میں آنکھوں کی پہلی ایمرجنسی کا آغاز کردیا دیا، مخلتف نوعیت کی اہم تشخیص کے لیے کروڑوں روپئے کی لاگت سے نئی مشینری نصب کر دی گئی ہے، آنکھوں کے علاج کی یہ سہولیات بالائی سندھ میں سوائے لاڑکانہ کے کہیں نہیں، ایک کروڑ سے زائد کی آبادی پر مشتمل متعدد سندھ بلوچستان کے اضلاع ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ۔ تفصیلات کے مطابق بالائی سندھ کے سب سے بڑے سرکاری چانڈکا سول اسپتال کے آنکھوں کے شعبے میں بھی جدید سہولیات کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر پرتاب رائے نے صحافیوں کو نصب مشینوں کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی اور اسپیکیولر مائیکرواسکوپ مشینز نصب کر دی گئی ہیں جبکہ لاڑکانہ میں آنکھوں کی پہلی ایمرجنسی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جس میں الگ الگ ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز کی بھی شروعات کر دی گئی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جدید مشینز آنکھوں کے پیچھے پردے کی فوٹوگرافی کرے گی جس سے علاج میں مدد ملتی ہے پہلے مریضوں کو متعلقہ ٹیسٹ کے لیے ہزاروں روپئے خرچ کرنا پڑتے تھے اور حیدرآباد یا پھر کراچی جانا پڑتا تھا لیکن اب یہ سہولت چانڈکا میں مفت میسر ہے تاہم ریٹینوپیتھی خاص کر ذیانطیس کے لیے اہم ہے یہ سہولت بالائی سندھ کے کسی سرکاری اسپتال میں میسر نہیں دوسری مشین اسپیکیولر مائیکرواسکوپ نصب کی گئی ہے جو کہ آنکھوں میں سفید موتیا کے آپریشن سے قبل آنکھوں کی پتلی کے سیلز کو گنتی ہے اس مشین کی مدد سے ڈاکٹر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آنکھوں کا آپریشن مینوئلی کیا جائے یا پھر لیزر سے ڈاکٹر عبدالستار شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت لاڑکانہ میں مکمک صحت کی سہولیات بلکل مفت فراہم کر رہی ہیں، بچوں، خواتین، امراض قلب سمیت ٹراما کی الگ الگ ایمرجنسیز کام کر رہی ہیں اب آنکھوں کی ایمرجنسی الگ دے قائم کی جا چکی ہے انتہائی محدود وسائل کے باوجود گزشتہ چند سالوں میں بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا لاڑکانہ کے لیے ویژن نمائیاں ہے، لاڑکانہ میں الگ سے جدید ٹراما سینٹر زیر تکمیل ہے، چھوٹے اور بڑے بچوں کے الگ الگ آئی سی یوز بنائے جا رہے ہیں اور نئی جدید مشینری نصب کی جارہی ہے شہری ہر گزرتے وقت کے ساتھ صحت کے شعبے میں بہترین سہولیات سے آراستہ ہوتے رہیں گے۔