جیکب آباد سے کئی اہم خبریں


جیکب آباد :رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جے یو آئی اور شہریوں کی جانب سے جیکب آباد کے سندھ بلوچستان بارڈر کے مین روڈ دلمراد سے مانجھی پور نہ بنانے اور کروڑوں کی کرپشن کے خلاف ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں مظاہرہ اور نعریبازی تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سندھ بلوچستان کو ملانے والی اہم شاہراہ دلمراد سے مانجھی پور وایہ کریم بخش روڈ نہ بنانے کے خلاف جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،سندھ کے ممتاز مبلغ مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا عبدالجبار رند،انجینئرئر حماداللہ انصاری،عابد ابڑو،مولانا غلام شبیر شیخ، ڈاکٹر عاشق حسین کھوسو، شوکت خان کھوسو، قاضی ممتاز احمد اور دیگر کی قیادت میں جامعہ دارالہدی سے نکالا گیا،بڑی تعداد میں شہریوں اور مظاہرین نے مختلف راستوں سے مارچ کرکے سخت نعرے لگائے، بعد میں خانپور چوک کریم بخش پر دہرنا دیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کئی سالوں سے سندھ بلوچستان کے سنگم کا یہ اہم روڈ زبوں حالی کا شکار ہے، ٹھیکیدار نے پتھر اتار کر غائب ہو گیا ہے جس سے آنے جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کروڑوں روپے ہڑپ کئے ہیں لیکن انکو یہ کروڑوں کی رقم ہڑپ کرنے نہیں دینگے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد دلمراد مانجھی روڈ بنایا جائے ورنہ وہاں کے ہزاروں شہریوں اور جے یو آئی کے کارکنوں کے ساتھ ڈی سی آفیس کے باہر دہرنا دینے پر مجبور ہونگے۔


جیکب آباد :رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
اتحادی حکومت نے پیٹرول بم گرا کر مہنگائی کی ماری عوام کو عمران خان کی یاد دلا دی،جیکب آباد میں رکشہ ڈرائیوروں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،پریس کلب کے سامنے دہرنا روڈ بلاک،تپتی دھوپ میں سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف رکشہ ڈارئیور وں کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ قاسم لوہر،دوست لاشاری راحب علی،قلاتی خان کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے رکشے پریس کلب کے سامنے کھڑے کرکے روڈ بلاک اور ٹریفک معطل کر دی اور تپتی دھوپ میں وفاق میں اتحادی حکومت کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60روپے بڑھا کر غریب عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اب تو گزارا بھی مشکل ہو گیا ہے سواری والے پچاس سے زیاد ہ نہیں کرایہ دیتے پی پی اور نواز لیگ کی حکومت ناکام ہے ان سے تو عمران خان کی حکومت اچھی تھی،پیٹرول فی لیٹر 210کرکے مہنگائی کی انتہا کر دی گئی ہے جو کہ عوام سے سراسر زیادتی ہے انہوں نے وزیر اعظم شہباز زشریف اور مفتاح اسماعیل سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر ناکام حکومت کے خلا ف سراپا احتجاج ہو گی۔


جیکب آباد :رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں دیہاتی مرد و خواتین کا سود خوروں کے خلاف ڈی سی ہاؤس کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج،تپتی دھوپ میں سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ گڑھی چنڈ کے رہائشی مرد و خواتین نے تیسرے روز بھی سود خور کے خلاف ڈی سی ہاؤس کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور تپتی دھوپ میں سود خوروں کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین عبدالغفور لاشاری،مسمات زیندو،عبدالرزاق اور دیگر نے کہا کہ عبدالوہاب جتوئی نے ہمارے بھائی عمر لاشاری کو سود پر پیسے دئے جس کا ہمیں علم نہیں ہے عمر لاشاری ایک ماہ قبل اپنے بیوی بچوں سمیت گھر سے چلا گیا ہے اور عبدالوہاب جتوئی ہمیں تنگ اور ہراسان کررہا ہے ہمارے گھر پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے آباد تھانے فریاد لیکر گئے تو پولیس نے ایک نہ سنی،زمین پر ہل چلانے بھی نہیں دیا جا رہا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سود خور کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں تحفظ دیا جائے۔
============================================