ازبکستان کلچرل ایگزیبیشن کا کویت کی مشہور احمد العدوانی آرٹ گیلری میں شاندار انعقاد

ازبکستان کلچرل ایگزیبیشن کا کویت کی مشہور احمد العدوانی آرٹ گیلری میں شاندار انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر این سی سی اے ایل کی جانب سے آنے والے کویتی حکام اور عذبۃ سفارتخانے کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ دی نیشنل کونسل فار  کلچر ، آرٹس ا ینڈ لیٹرز  NCCAL کی جانب سے ازبک کلچرل نمائش کا افتتاح کیا گیا ۔

یہ شاندار اور یادگار نمائش عبداللہ السلام کے علاقے میں واقعہ کویت کی مشہور احمد العدوانی آرٹ گیلری میں منعقد کی گئی اس ایونٹ کا اہتمام ازبک سفارتخانے کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا ۔دراصل کویت میں ازبکستان کا کلچرل ویک منایا جارہا ہے یہ خصوصی یونٹ اسی کلچر ویک کا حصہ ہے کویت میں ازبکستان کے سفیر عزت مآب جناب  ڈاکٹر باخ  روم جان آلو عیو اور این سی سی اے ایل کے سیکریٹری جرنل علی ال یوہا نے مشترکہ طور پر ربن کاٹ کر اس شاندار اور یادگار کلچرل نمائش کا افتتاح کیا فیس بک کا پر مختلف ملکوں کے سفارت کار اور میڈیا سمیت معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔




اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے سفیر نے کویت کے امیر کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ کی بدولت ہی کلچرل ریلیشنز کو فروغ دیا جا رہا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آرٹ اور کلچر ہیں ایسے شعبے ہیں جن کے ذریعے ملکوں اور ان کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتا ہے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے ۔جیوے  پاکستان ڈاٹ کام اور و وپ میڈیا کے لئے خصوصی طور پر کویت میں مقیم پاکستان کے سینئر صحافی طارق اقبال نے اس ایونٹ میں شرکت کی اور اس کی کوریج کی ۔