لاہور سے بہت اہم اور معنی خیز خبریں۔


========================
این سی اے میں پیٹریسیا یاسمین کے آرٹ ورک پر مشتمل ”سرکلز آف لو“ کے عنوان سے نمائش کا انعقادکیا گیا۔پیٹریشیا یاسمین نے آرٹسٹ ان ریزیڈنس پروگرام کے تحت اس سال مارچ سے جون 2022 نیشنل کالج آف آرٹس میں بطور آرٹسٹ کام کیا۔ انہوں نے پروڈکٹ ڈیزائن اور ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے لیے مختلف ”ڈیزائن تھنکنگ” اور ”اپ سائیکلنگ” ورکشاپس منعقد کیں۔ ان ورکشاپس میں کمپنی کریسنٹ بہمن کی طرف سے فراہم کردہ علاقائی ڈینم کی پیداوار سے بچ جانے والے مواد کو نئی قیمت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اپنے ڈیزائن کردہ کاموں میں، وہ خود کو ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی ذمہ دار سمجھتیں ہیں تاکہ ان چیلنجوں کے لیے پائیدار طریقے اور حل تلاش کیے جا سکیں۔ وہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ وہ جو پروڈکٹس ڈیزائن کرتی ہیں وہ انتہائی ذمہ دارانہ طریقوں سے تیار کی جاتی ہیں۔ NCA میں اپنے قیام کے دوران، پیٹریشیا نے ایک وژن کے ساتھ کام کیا تاکہ پروڈکٹ ڈیزائن کے طالب علموں کو دیے گئے مواد کے ساتھ نمٹنے اور اس کی خصوصیات کو جاننے کے لیے تخلیقی مواد کی تحقیق کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اسی طرح، ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈپارٹمنٹ میں ہر طالب علم کو x12 12 انچ کا ایک خاص سائز فراہم کیا گیا تھا تاکہ ان سب کو جوڑ کر ایک بہت بڑا انفرادی ٹکڑا بنایا جا سکے۔
ان سو ڈینم بیگز کی مدد سے ‘سرکلز آف لو’ نامی ایک بڑا آرٹ پیس تیار کیا گیا۔ جو اب ٹولنٹن بلاک NCA میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے مہمان آرٹسٹ پیٹریشیا یاسمین کے تخلیق کردہ آرٹ ورکس کی تعریف کی اور اس قابل قدر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے نوجوان طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ درحقیقت ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس نمائش میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

=====================================
لاہور()میو ہسپتال کی آئی وارڈ کے پرنسپل پروفیسر ذاہد کمال کی وارڈ میں اے سی سسٹم بیٹھ گیا شدید گرمی میں مریضوں کا برا حال ،تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کے آئی یونٹ کی وارڈ جو تیسری منزل پر ہے اس کا کولنگ سسٹم کل سے خراب ہے جس پر اسسٹنٹ پروفیسر آئی یونٹ نے ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ مینٹی نینس اینڈ رپئیر ڈاکٹر منیر غوری کو درخواست دی جس پر فوری ایکشن لیتےہوئے ڈاکٹر منیر غوری نے اے سی کے حوالے سے مینٹی نینس کرنے والے عملے کو فوری طلب کرکے اے سی سسٹم کی چیکنگ کا حکم دیا اور اس کو فعال کرنے کے احکامات جاری کردیے ،نمائندہ اومیگا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر غوری کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کرنے کا حلف لے رکھا ہے اور شدید گرمی میں اے سی کی بندش قابل برداشت نہیں اس پورے معاملے کو ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد کی ہدایات پر دیکھ رہا ہوں اور آج شام تک معاملہ حل ہوجائے گا۔

لاہور( مدثر قدیر)پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی تیسری سالانہ کانفرنس کے سلسلے میں اہم ورکشاپ میوہسپتال کی نارتھ میڈیکل وارڈ میں پروفیسر ساجد عبیداللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس کا موضوع اینٹی بائیوٹک کا استعمال اور اس کے انسانی جسم پر اثرات کے حوالے سے تھا جس پر پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے انفیکشن کنٹرول پروگرام کے سربراہ اور مائیکرو بایالوجسٹ ڈاکٹر الطاف احمد نے مفصل لیکچر دیا جس کے بعد جنرل سیکرٹری پی ایس آئی ایم ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے ہیضہ اور اسہال کے بڑھتےہوئے کیسز اور ان کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں پر بات کی ،ورکشاپ کی میزبان ڈاکٹر سدرہ لودھی جبکہ کورآرڈینیٹر ڈاکٹر سمیع اللہ ممتاز تھے ۔اس موقع پر پروفیسر ساجد عبید اللہ نے اپنی گفتگو میں کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس علمی کانفرنس کی وجہ سے حاضرین میں آگاہی پیدا ہوئی ہے اور اپنے موضوع کی مناسبت یہ ورکشاپ وقت کی ضرورت تھی اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن آنے والے دنوں میں ایسی ہی مزید کانفرنسوں کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس سے حاضرین اور خصوصا شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی تربیت کرکے مریضوں کی خدمت کی جاسکے۔


اہور 02-06-22) (: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف انوا ئرنمنٹیل سا ئنسز اور سینئر ٹیو ٹر آفس کے زیر اہتمام گرین یوتھ مو ومنٹ کلب اور سو سا ئٹی فار کنز رویشن آف انوا ئر نمنٹ اینڈ نیچر نے ما حو لیات کے عا لمی دن کے حوالے سے سٹی کیمپس لا ہور میں آ گا ہی واک، سیمینار، انٹر ورسٹی پوسٹر اور ما ڈل بنانے کے مقا بلو ں کا انعقاد کیا۔ دن منا نے کا مقصد ما حول کو محفوط بنانے سے متعلق حکمت عملی وضع کرنا نیز طلبہ اور عوا م الناس کو زمین کی اہمیت کے بارے میں آ گا ہی دینا تھا۔
واک کی قیا دت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرنسپل آفیسر سٹی کیمپس پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف، سینئر ٹیو ٹر آفس
پرو فیسر ڈاکٹر علی رضا اعوان، چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف انوا ئرنمنٹیل سا ئنسز ڈاکٹر سیف الر حمن کاشف، ڈائر یکٹر پاکستان کونسل آف ریسرچ ان وا ٹر ریسورس فا خر رضا، سسٹین ایبل مینیجر انٹر لوپ لیمیٹڈ سے مس مہک مسعود، پروفیسر ڈاکٹر نوا ز چو ہدری سمیت طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے واک میں حصہ لیا اور سٹی کیمپس کا چکر لگا یا۔ بعد ازیں یو نیورسٹی کانفرنس ہال میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کہا کہ ما حو لیات کا دن تا ریخی اہمیت کا حا مل ہے جو دنیا بھر میں منا یا جا تا ہے نیز طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنے آپ کو صرف کلا س رومز تک محدود نہ کریں بلکہ ارد گرد کے
ما حو ل میں تحقیقی سے متعلقہ موا قع تلا ش کریں اور اپنے علم و عمل سے ما حو ل کو اگلی نسلو ں کے لیئے آلو دگی سے پاک صا ف ستھرا بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
========================


لاہور 02-06-22) (: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رمیں سینئر ٹیو ٹر آفس کے زیر اہتمام یواس آرٹ اینڈ لٹر یری سو سا ئٹی قرطاس نے آل پاکستان لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا۔جس میں مقا بلہ شعر و سخن کے نام سے مقا بلو ں کا انعقاد ہوا۔ان میں اُ ردو نظم، غزل، افسا نہ، سو لفظی کہا نی وعشرہ پنجا بی نظم، نثر، چھو ٹی کہا نی، بیت بازی کے مختلف مقا بلے منعقد ہو ئے۔جن میں پاکستان بھر کی مختلف جا معات کے طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔یونیورسٹی آف


سرگو دہا ان مقا بلو ں کی فا تح قرا ر پا ئی جبکہ گورنمنٹ کالج فیصل آ باد رنرز اپ رہی۔ اختتامی تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے ڈاکٹرراحت نصیر نے مقا بلو ں میں جیتنے والوں کے درمیان انعا می شیلڈیں تقسیم کیں۔
قبل ازیں ویٹر نری یونیورسٹی میں آل پاکستان لٹریری فیسٹیول کے سلسلے میں ‘ نو جوا نو ں کی تر بیت میں ادب کا کردار ‘ کے مو ضو ع سے ادبی نشست کا انعقاد کیا۔ جس میں یا سر پیر زادہ، مس آمنہ مفتی، مسٹر حسن معراج اور مس منز ہ احتشام نے شرکت کی اور نو جوان نسل کی بہتری سے متعلقہ مو ضو ع پر تفصیلی لیکچرز دیے۔پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے نو جوانو ں کی کردار سا زی سے متعلق ادبی نشست کے انعقاد کو سرا ہا نیز تمام مہما ن سپیکرز نے وقت کی ضرورت کے مطا بق نو جوا ن نسل کی تر بیت کے حوا لے سے ادبی نشست کا انعقاد کروا نے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا۔
===================================

لاہور( جنرل رپورٹر )پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر فاروق افضل نے اختر سعید میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی نمائش میں سمز کالج کی طالبات کے ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے پوسٹر کو پزیرائی ملنے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے سمز کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے اساتذہ اور طلبا کی صلاحیتوں کو سراہا ۔پرنسپل آفس میں اساتذہ اور طلباکے ساتھ ہونے والی ملاقات میں طلبا نے پروفیسر فاروق افضل کو اپنا پراجیکٹ پیش کیا اس موقع پر پرنسپل کا کہنا تھا ماحولیاتی آلودگی کے موضوع پر کام کرتے ہوئے سمز کی طالبات کے پراجیکٹ کو پزیرائی ملنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ،طلبااور اساتذہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے اپنی محنت کے ذریعے اس ادارے کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے تاکہ انسانیت کی خدمت کے جزبے سرشار یہ ادارہ دن دگنی ترقی کرئے ۔ طالبات کی پرنسپل سے ملاقات کے دوران شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چئیر پرسن پروفیسر افشاں شاہد،ڈاکٹر ربیعہ مہوش اور پرسنل اسٹاف آفیسر ڈاکٹر خالد محمود بھی موجود تھے۔
=================================

لاہور()ا یس او ایس ویلج کا بچوں کے مفت چیک اپ کے لئے چغتائی لیب کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا اب پاکستان میں ایس او ایس ویلج کے 2080 بچوں کے مفت چیک آپ ہونگے تفصیلات کے مطابق چغتائی لیب اور ایس او ایس ویلج کے درمیان ایم او یو پر سی ای او چغتائی لیب ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی اور ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج پاکستان صباء فیصل نے دستخط کیے جسکے مطابق چغتائی لیب پاکستان میں ایس او ایس ویلج کے 2080 بچوں کا مفت چیک آپ کیا کرے گا معاہدے سے بچوں کی صحت پر لگنے والے اخراجات کو بچانے میں مدد ملے گی غیر معمولی سہولیات سے ایس او ایس کے بچے مستفید ہونگے اس موقع پر سی ای او چغتائی لیب ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی نے کہا کہ ہم ان بچوں کے ساتھ ہر ممکن اقدامات کرئینگے اور آئندہ بھی مزید سہولیات کو اس طرح کے منصوبوں میں مزید فراہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

لاہور( جنرل رپورٹر )وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کے ہمراہ پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر سائرہ افضل اور پروفیسر بلقیس شبیر موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے جاری اور تکمیل شدہ پروجیکٹ پر بریفنگ دی انہوں نے کنگ ایڈورڈ سے ملحقہ سات ہسپتالوں کی کورونا بارے خدمات پر روشنی ڈالی اور حالیہ کارکردگی بارے بتایا۔اس موقع پر وزیر صنعت پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میں قائم شعبہ ٹیلی میڈیسن کا بھی دورہ کیا اور آنے والی کالز کا ازخود مشاہدہ کیا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیلی میڈیسن کے شعبے کی کارکردگی کو سراہتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑی خدمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سروس کے ذریعے عطائیت میں بھی کمی آئے گی اور کوئی بھی شخص جو بیمار ہو اس سروس کے ذریعے مفت طبی مشورے اور علاج کروا سکتا ہے۔اس موقع پر میں وائس چانسلر اور اس شعبے سے متعلقہ فیکلٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس طرز کی سروس پنجاب بھر میں شروع ہونی چاہیے۔

=======================================


لاہور( ) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نےکہا ہے کہ نفاذ اسلام کانفرنس کی تیاریاں مکمل۔انتظامی امور کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گی۔تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کودعوتیں پیش کردی گی۔نفاذ اسلام کانفرنس ملک میں ایک انقلاب کی راہ ہموار کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام اسلام کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے


خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انقاد میں کسی قسم کی حکومتی رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جاے گا۔ملک کی موجودہ صورت حال غیر یقینی اور غیر مستحکم ہے۔ایک جمہوری حکومت عوام میں پولیس کےذریعہ عوام میں اپنا خوف بٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔کسی بھی جمہوری حکومت اور ریاست میں عوا م پر ظلم وستم و جبر سے حکومت نہیں کی جاسکتی۔حکومت تشدد کی راہ چھوڑ کر امن کو راستہ دے۔نفاذ اسلام کانفرنس حکومت کے لے نئی جمہوری راستوں کی راہیں ہموار کرے گی۔4جون بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب ایوان اقبال میں سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری، پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمودقریشی، پاکستان سنی تحریک کے سینیر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری، مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، صوفی شوکت علی قادری ،پیر آف مانکی شریف صاحبزادہ پیر محمد امین ، میاں محمد حفنی سیفی ، راغب حسین نعیمی و دیگر قایدین شرکت کریں گے اس موقع پر ذونل صدر مفتی سلیم نقشبندی، غلام محی الدین جلالی، شیخ محمد نواز قادری، قاری ریاض ہزاروی، غلام قادرنقشبندی بھی موجود تھے
==================================

============================