چیف سیکریٹری سندھ سے آمریکی قونصل جنرل کی ملاقات۔ ملاقات میں تعلیم صحت اور کراچی کے انفراسٹرکچر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور امریکا کی یونیورسٹیوں کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روابط بڑھانے پر اتفاق

کراچی (2 جون 2022)

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو کی وفد کے ہمراہ سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات۔ وفد میں پولٹیکل اکنامک چیف الیکسنڈرا زٹیل اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے امریکی وفد کو سندھ میں تعلیم، صحت، تجارت، معاشی و سماجی ترقی کے حوالے سے آگاہی دی۔


ملاقات کے دوران امریکی وفد کی طرف سے سندھ میں صحت کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ ملاقات میں صحت کے حوالے سے سندھ میں گمبٹ، این آئی سی وی ڈی کی کاوشوں پر خصوصی طور پر بات کی گئی۔ امریکی وفد کی طرف سے سندھ میں خصوصی افراد کی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے کہا کہ وہ سندھ میں اسپیشل اکنامک زونز میں امریکی سرمایہ کاروں کی


دلچسپی کے لیے مواقع پیدا کریں گے۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ اور امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے

پاکستان اور امریکا کی یونیورسٹیوں کے مابین تعلیمی روابط خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑھانے پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔


ملاقات کے دوران کراچی کی ترقی خاص طور انفراسٹرکچر ڈولپمینٹ اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے آمریکی وفد کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کئے۔
======================================